مرقس 10 : 1 (URV)
پھِر وہاں سے اُٹھ کر یہُودیہ کی سَرحَدوں میں اور یَردَن کے پار آیا اور بِھیڑ اُس کے پاس پِھر جمع ہوگئی اور وہ اپنے دستُور کے مُوافِق پھِر اُن کو تعلِیم دینے لگا۔
مرقس 10 : 2 (URV)
اور فرِیسِیوں نے پاس آ کر اُسے آزمانے کے لِئے اُس سے پوچھّا کیا یہ روا ہے کہ مرد اپنی بِیوی کو چھوڑدے؟۔
مرقس 10 : 3 (URV)
اُس نے اُن سے جواب میں کہا کہ مُوسٰی نے تُم کو کیا حُکم دِیا ہے؟۔
مرقس 10 : 4 (URV)
اُنہوں نے کہا مُوسٰی نے تو اِجازت دی ہے کہ طلاق نامہ لِکھ کر چھوڑدیں۔
مرقس 10 : 5 (URV)
مگر یِسُوع نے اُن سے کہا کہ اُس نے تُمہاری سخت دِلی کے سبب سے تُمہارے لئِے یہ حُکم لکِھّا تھا۔
مرقس 10 : 6 (URV)
لیکِن خِلقَت کے شُرُوع سے اُس نے اُنہِیں مرد اور عَورت بنایا۔
مرقس 10 : 7 (URV)
اِسلئِے مرد اپنے باپ سے اور ماں سے جُدا ہوکر اپنی بِیوی کے ساتھ رہے گا۔
مرقس 10 : 8 (URV)
اور وہ اور اُس کی بِیوی دونوں ایک جِسم ہوں گے۔ پَس وہ دو نہِیں بلکہ ایک جِسم ہیں۔
مرقس 10 : 9 (URV)
اِسلئِے جِسے خُدا نے جوڑا ہے اُسے آدمِی جُدا نہ کرے۔
مرقس 10 : 10 (URV)
اور گھر میں شاگِردوں نے اُس سے اِس کی بابت پھِر پُوچھا۔
مرقس 10 : 11 (URV)
اُس نے اُن سے کہا جو کوئی اپنی بِیوی کو چھوڑ دے اور دُوسری سے بیاہ کرے وہ اُس پہلی کے بَرخِلاف زِنا کرتا ہے۔
مرقس 10 : 12 (URV)
اور اگر عَورت اپنے شَوہر کو چھوڑدے اور دُوسرے سے بیاہ کرے تو زِنا کرتی ہے۔
مرقس 10 : 13 (URV)
پھِر لوگ بچّوں کو اُس کے پاس لانے لگے تاکہ وہ اُن کو چُھوئے مگر شاگِردوں نے اُن کو جھِڑکا۔
مرقس 10 : 14 (URV)
یِسُوع یہ دیکھ کر خفا ہُؤا اور اُن سے کہا بچّوں کو میرے پاس آنے دو۔ اُن کو منع نہ کرو کِیُونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔
مرقس 10 : 15 (URV)
مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی خُدا کی بادشاہی کو بچّے کی طرح قُبُول نہ کرے وہ اُس میں ہرگِز داخِل نہ ہوگا۔
مرقس 10 : 16 (URV)
پھِر اُس نے اُنہِیں اپنی گود میں لِیا اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُن کو بَرکَت دی۔
مرقس 10 : 17 (URV)
اور جب وہ باہِر نِکل کر راہ میں جارہا تھا تو ایک شَخص دوڑتا ہُؤا اُس کے پاس آیا اور اُس کے آگے گھُٹنے ٹیک کر اُس سے پُوچھنے لگا کہ اَے نیک اُستاد مَیں کیا کرُوں کہ ہمیشہ کی ِزِندگی کا واِرث بنُوں؟۔
مرقس 10 : 18 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا تُو مُجھے کِیُوں نیک کہتا ہے؟ کوئی نیک نہِیں مگر ایک یعنی خُدا۔
مرقس 10 : 19 (URV)
تُو حُکموں کو جانتا ہے۔ خُون نہ کرنا۔ ِزنا نہ کر۔ چوری نہ کر۔ جُھوٹی گواہی نہ دے۔ فریب دے کر نقُصان نہ کر۔ اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر۔
مرقس 10 : 20 (URV)
اُس نے اُس سے کہا اَے اُستاد مَیں نے لڑکپن سے اِن سب پر عمل کِیا ہے۔
مرقس 10 : 21 (URV)
یِسُوع نے اُس پر نظر کی اور اُسے اُس پر پیار آیا اور اُس سے کہا ایک بات کی تُجھ میں کمی ہے۔ جا جو کُچھ تیرا ہے بیچ کر غریبوں کودے۔ تُجھے آسمان پر خزانہ مِلے گا اور آ کر میرے پِیچھے ہولے۔
مرقس 10 : 22 (URV)
اِس بات سے اُس کے چہرے پر اُداسی چھا گئی اور وہ غمگِین ہوکر چلا گیا کِیُونکہ بڑا مالدار تھا۔
مرقس 10 : 23 (URV)
پِھر یِسُوع نے چاروں طرف نظر کر کے اپنے شاگِردوں سے کہا دَولتمندوں کا خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہونا کَیسا مُشکِل ہے!۔
مرقس 10 : 24 (URV)
شاگِرد اُس کی باتوں سے حیَران ہُوئے۔ یِسُوع نے پِھر جواب میں اُن سے کہا بچّو! جو لوگ دَولت پر بھروسا رکھتے ہیں اُن کے لِئے خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہونا کیا ہیمُشکِل ہے!۔
مرقس 10 : 25 (URV)
اُونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے گُزر جانا اِس سے آسان ہے کہ دَولتمند خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہو۔
مرقس 10 : 26 (URV)
وہ نِہایت ہی حیَران ہوکر اُس سے کہنے لگے پھِر کَون نِجات پاسکتا ہے؟۔
مرقس 10 : 27 (URV)
یِسُوع نے اُن کی طرف نظر کر کے کہا یہ آدمِیوں سے تو نہِیں ہو سکتا ہے لیکِن خُدا سے ہو سکتا ہے کِیُونکہ خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔
مرقس 10 : 28 (URV)
پطرس اُس سے کہنے لگا دیکھ ہم نے تو سب کُچھ چھوڑ دِیا اور تیرے پِیچھے ہولئِے ہیں۔
مرقس 10 : 29 (URV)
یِسُوع نے کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ اَیساکوئی نہِیں جِس نے گھر یا بھائِیوں یا بہنوں یا ماں باپ یا بچّوں یا کھیتوں کو میری خاطِر اور انجِیل کی خاطِر چھوڑ دِیا ہو۔
مرقس 10 : 30 (URV)
اور اَب اِس زمانہ میں سَوگنا نہ پائے۔ گھر اور بھائِی اور بہنیں اور مائیں اور بچّے اور کھیت مگر ظُلم کے ساتھ۔ اور آنے والے عالَم میں ہمیشہ کی زِندگی۔
مرقس 10 : 31 (URV)
لیکِن بہُت سے اوّل آخِر ہوجائیں گے اورآخِر اوّل۔
مرقس 10 : 32 (URV)
اور وہ یروشلِیم کو جاتے ہُوئے راستہ میں تھے اور یِسُوع اُن کے آگے آگے جارہا تھا۔ وہ حیَران ہونے لگے اور جو پِیچھے پِیچھے چلتے تھے ڈرنے لگے۔ پَس وہ اُن بارہ کو ساتھ لے کر اُن کو وہ باتیں بتانے لگا جو اُس پر آنے والی تھِیں۔
مرقس 10 : 33 (URV)
کہ دیکھُوں ہم یروشلِیم کو جاتے ہیں اور اِبنِ آدم سَردار کاہِنوں اور فقِیہوں کے حوالہ کِیا جائے گا اور وہ اُس کے قتِل کا حُکم دیں گے اور اُسے غَیر قَوموں کے حوالہ کریں گے۔
مرقس 10 : 34 (URV)
اور وہ اُسے ٹھٹھّوں میں اُڑائیں گے اور اُس پر تھُوکیں گے اور اُسے کوڑے ماریں گے اور قتل کریں گے اور تیِن دِن کے بعد وہ جی اُٹھے گا۔
مرقس 10 : 35 (URV)
تب زبدی کے بَیٹوں یَعقُوب اور یُوحنّا نے اُس کے پاس آ کر اُس سے کہا اَے اُستاد! ہم چاہتے ہیں کہ جِس بات کی ہم تُجھ سے دَرخواست کریں تُو ہمارے لئِے کرے۔
مرقس 10 : 36 (URV)
اُس نے اُن سے کہا تُم کیا چاہتے ہو کہ مَیں تُمہارے لئِے کرُوں؟۔
مرقس 10 : 37 (URV)
اُنہوں نے اُس سے کہا ہمارے لئِے یہ کرکہ تیرے جلال میں ہم میں سے ایک تیری دہنی اور ایک تیری بائِیں طرف بَیٹھے۔
مرقس 10 : 38 (URV)
یِسُوع نے اُن سے کہا تُم نہِیں جانتے کہ کیا مانگتے ہو۔ جو پیالہ مَیں لینے کو ہُوں تُم لے سکتے ہو؟۔
مرقس 10 : 39 (URV)
اُنہوں نے اُس سے کہا ہم سے ہو سکتا ہے۔ یِسُوع نے اُن سے کہا جو پیالہ مَیں پِینے کو ہُوں تُم پیوگے اور جو بپتِسمہ مَیں لینے کو ہُوں تُم لوگے۔
مرقس 10 : 40 (URV)
لیکِن اپنی دہنی یا بائِیں طرف کِسی کو بِٹھا دینا میرا کام نہِیں مگر جِن کے لئِے تیّارکیا گیا اُن ہی کے لئِے ہے۔
مرقس 10 : 41 (URV)
اور جب اُن دسوں نے یہ سُنا تو یَعقُوب اور یُوحنّا سے خفا ہونے لگے۔
مرقس 10 : 42 (URV)
مگر یِسُوع نے اُنہِیں پاس بُلاکر اُن سے کہا تُم جانتے ہوکہ جو غَیر قَوموں کے سَردار سَمَجھے جاتے ہیں وہ اُن پر حُکُومت چلاتے ہیں اور اُن کے امِیر اُن پر اِختیّار جتاتے ہیں۔
مرقس 10 : 43 (URV)
مگر تُم میں اَیسا نہِیں ہے بلکہ جو تُم میں بڑا ہونا چاہے وہ تُمہارا خادِم بنے۔
مرقس 10 : 44 (URV)
اور جو تُم میں اوّل ہونا چاہے وہ سب کا غُلام بنے۔
مرقس 10 : 45 (URV)
کِیُونکہ ابِن آدم بھی اِسلئِے نہِیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِسلئِے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بہُتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔
مرقس 10 : 46 (URV)
اور وہ یریحُو میں آئے اور جب وہ اور اُس کے شاگِرد اور ایک بڑی بِھیڑ یریحُو سے نِکلتی تھی تو تِمائی کا بَیٹا برتِمائی اَندھا فقِیر راہ کے کِنارے بَیٹھا ہُؤا تھا۔
مرقس 10 : 47 (URV)
اور یہ سُن کر کہ یِسُوع ناصری ہے چِلّا چِلّا کر کہنے لگا اَے ابِن داؤد!اَے یِسُوع!مُجھ پر رحم کر۔
مرقس 10 : 48 (URV)
اور بہُتوں نے اُسے ڈانٹا کہ چُپ رہے مگر وہ اَور بھی زیادہ چِلّایا کہ اَے اِبنِ داؤد مُجھ پر رحم کر!۔
مرقس 10 : 49 (URV)
یِسُوع نے کھڑے ہوکر کہا اُسے بُلاؤ۔ پَس اُنہوں نے اُس اَندھے کو یہ کہہ کر بُلایا کہ خاطِر جمع رکھ۔ اُٹھ وہ تُجھے بُلاتا ہے۔
مرقس 10 : 50 (URV)
وہ اپنا کپڑا پھینک کر اُچھل پڑا اور یِسُوع کے پاس آیا۔
مرقس 10 : 51 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا تُو کیا چاہتا ہے کہ مَیں تیرے لِئے کرُوں؟اندھے نے اُس سے کہا اَے ربّونی!یہ کہ مَیں بِینا ہو جاؤں۔
مرقس 10 : 52 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا جا تیرے اِیمان نے تُجھے اچّھا کردِیا۔ وہ فِی الفَور بِینا ہوگیا اور راہ میں اُس کے پِیچھےہولِیا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: