متّی 12 : 1 (URV)
اُس وقت یِسُوع سَبت کے دِن کھیتوں میں ہوکر گیا اور اُس کے شاگِردوں کو بھُوک لگی اور وہ بالیں توڑ توڑ کر کھانے لگے۔
متّی 12 : 2 (URV)
فرِیسِیوں نے دیکھ کر اُس سے کہا کہ دیکھ تیرے شاگِرد وہ کام کرتے ہیں جو سَبت کے دِن کرنا روا نہِیں۔
متّی 12 : 3 (URV)
اُس نے اُن سے کہا کیا تُم نے یہ نہِیں پڑھا کہ جب داؤد اور اُس کے ساتھی بھُوکے تھے تو اُس نے کیا کِیا؟
متّی 12 : 4 (URV)
وہ کیونکر خُدا کے گھر گیا اور نذر کی روٹِیاں کھائِیں جِن کو کھانا نہ اُس کو روا تھا نہ اُس کے ساتھیوں کو مگر صِرف کاہِنوں کو؟
متّی 12 : 5 (URV)
یا تُم نے توریت میں نہِیں پڑھا کہ کاہِن سَبت کے دِن ہَیکل میں سَبت کی بے حُرمتی کرتے ہیں اور بے قُصُور رہتے ہیں؟
متّی 12 : 6 (URV)
مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ یہاں وہ ہے جو ہَیکل سے بھی بڑا ہے۔
متّی 12 : 7 (URV)
لیکِن اگر تُم اِس کے معنی جانتے کہ مَیں قُربانی نہِیں بلکہ رحم پسند کرتا ہُوں تو بے قُصُوروں کو قُصُوروار نہ ٹھہراتے۔
متّی 12 : 8 (URV)
کیونہ اِبنِ آدم سَبت کا مالِک ہے۔
متّی 12 : 9 (URV)
اور وہ وہاں سے چل کر اُن کے عِبادت خانہ میں گیا۔
متّی 12 : 10 (URV)
اور دیکھو وہاں ایک آدمِی تھا جِس کا ہاتھ سُوکھا ہُؤا تھا۔ اُنہوں نے اُس پر اِلزام لگانے کے اِرادہ سے یہ پُوچھا کہ کیا سَبت کے دِن شِفا دینا روا ہے؟
متّی 12 : 11 (URV)
اُس نے اُن سے کہا تُم میں اَیسا کون ہے جِس کی ایک ہی بھیڑ ہو اور وہ سَبت کے دِن گڑھے میں گِر جائے تو وہ اُسے پکڑ کر نہ نِکالے؟
متّی 12 : 12 (URV)
پَس آدمِی کی قدر تو بھیڑ سے بہُت ہی زیادہ ہے اِس لِئے سَبت کے دِن نیکی کرنا روا ہے۔
متّی 12 : 13 (URV)
تب اُس نے اُس آدمِی سے کہا کہ اپنا ہاتھ بڑھا۔ اُس نے بڑھایا اور وہ دُوسرے ہاتھ کی مانِند درُست ہوگیا۔
متّی 12 : 14 (URV)
اِس پر فرِیسِیوں نے باہِر جا کر اُس کے بَرخِلاف مَشوَرَہ کِیا کہ اُسے کِس طرح ہلاک کریں۔
متّی 12 : 15 (URV)
یِسُوع یہ معلُوم کر کہ وہاں سے روانہ ہُؤا اور بہُت سے لوگ اُس کے پِیچھے ہولِئے اور اُس نے سب کو اچھّا کردِیا۔
متّی 12 : 16 (URV)
اور اُن کو تاکید کی کہ مُجھے ظاہِر نہ کرنا۔
متّی 12 : 17 (URV)
تاکہ جو یسعیاہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ
متّی 12 : 18 (URV)
دیکھو یہ میرا خادِم ہے جِسے میں نے چُنا۔ میرا پیارا جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ میں اپنا رُوح اِس پر ڈالُوں گا اور یہ غَیر قَوموں کو اِنصاف کی خَبر دے گا۔
متّی 12 : 19 (URV)
یہ نہ جھگڑا کرے گا نہ شور اور نہ بازاروں میں کوئی اِس کی آواز سُنیگا۔
متّی 12 : 20 (URV)
یہ کُچلے ہُوئے سرکنڈے کو نہ توڑے گا اور دھُواں اُٹھتے ہُوئے سن کو نہ بُجھائے گا جب تک کہ اِنصاف کی فتح نہ کرائے۔
متّی 12 : 21 (URV)
اور اِس کے نام سے غَیر قَومیں اُمِید رکھّیں گی۔
متّی 12 : 22 (URV)
اُس وقت لوگ اُس کے پاس ایک اَندھے گُونگے کو لائے جِس میں بَدرُوح تھی۔ اُس نے اُسے اچھّا کر دِیا۔ چُنانچہ وہ گُونگا بولنے اور دیکھنے لگا۔
متّی 12 : 23 (URV)
اور ساری بھِیڑ حَیران ہوکر کہنے لگی کیا یہ اِبنِ داؤد ہے؟
متّی 12 : 24 (URV)
فرِیسِیوں نے سُن کر کہا یہ بَدرُوحوں کے سَرداربعلزبُول کی مدد کے بغَیر بَدرُوحوں کو نہِیں نِکالتا۔
متّی 12 : 25 (URV)
اُس نے اُن کے خیالوں کو جان کر اُن سے کہا جِس بادشاہی میں پھُوٹ پڑتی ہے وہ ویِران ہو جاتی ہے اور جِس شہر یا گھر میں پھُوٹ پڑے گی وہ قائِم نہ رہے گا۔
متّی 12 : 26 (URV)
اور اگر شَیطان ہی نے شَیطان کو نِکالا تو وہ آپ اپنا مُخالِف ہو گیا۔ پھِر اُس کی بادشاہی کیونکر قائِم رہے گی؟
متّی 12 : 27 (URV)
اور اگر میں بعلزبُول کی مدد سے بَدرُوحوں کو نِکالتا ہُوں تو تُمہارے بَیٹے کِس کی مدد سے نِکالتے ہیں؟ پَس وُہی تُمہارے مُنصِف ہوں گے۔
متّی 12 : 28 (URV)
لیکِن اگر میں خُدا کی رُوح کی مدد سے بَدرُوحوں کو نِکالتا ہُوں تو خُدا کی بادشاہی تُمہارے پاس آپہُنچی۔
متّی 12 : 29 (URV)
یا کِیُونکہ کوئی آدمِی کِسی زورآور کے گھر میں گھُس کر اُس کا اسباب لُوٹ سکتا ہے جب تک کے پہلے اُس زورآور کو نہ باندھ لے؟ پھِر وہ اُس کا گھر لُوٹ لے گا۔
متّی 12 : 30 (URV)
جو میرے ساتھ نہِیں وہ میرے خِلاف ہے اور جو میرے ساتھ جمع نہِیں کرتا وہ بکھیرتا ہے۔
متّی 12 : 31 (URV)
اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آدمِیوں کا ہر گُناہ اور کُفر تو مُعاف کِیا جائے گا مگر جو کُفر رُوح کے حق میں ہو وہ مُعاف نہ کِیا جائے گا۔
متّی 12 : 32 (URV)
اور جو کوئی اِبنِ آدم کے بَرخِلاف کوئی بات کہے گا وہ تو اُسے مُعاف کی جائے گی مگر جو کوئی رُوح اُلقدُس کے بَرخِلاف کوئی بات کہے گا وہ اُسے مُعاف نہ کی جائے گی نہ اِس عالم میں نہ آنے والے میں۔
متّی 12 : 33 (URV)
یا تو دَرخت کو بھی اچھّا کہو اور اُس کے پھَل کو بھی اچھّا یا دَرخت کو بھی بُرا کہو اور اُس کے پھَل کو بھی بُرا کِیُونکہ دَرخت پھَل ہی سے پہچانا جاتا ہے۔
متّی 12 : 34 (URV)
اَے سانپ کے بچّو تُم بُرے ہوکر کیونکر اچھّی باتیں کہہ سکتے ہو؟ کِیُونکہ جو دِل میں بھرا ہے وُہی مُنہ پر آتا ہے۔
متّی 12 : 35 (URV)
اچھّا آدمِی اچھّے خزانہ سے اچھّی چِیزیں نِکالتا ہے اور بُرا آدمِی بُرے خزانہ سے بُری چِیزیں نِکالتا ہے۔
متّی 12 : 36 (URV)
اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو نِکمّی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دِن اُس کا حِساب دیں گے۔
متّی 12 : 37 (URV)
کِیُونکہ تُو اپنی باتوں کے سبب سے راستباز ٹھہرایا جائے گا اور اپنی باتوں کے سبب سے قُصُوروار ٹھہرایا جائے گا۔
متّی 12 : 38 (URV)
اِس پر بعض فقِیہوں اور فرِیسِیوں نے جواب میں اُس سے کہا اَے اُستاد ہم تُجھ سے ایک نِشان دیکھنا چاہتے ہیں۔
متّی 12 : 39 (URV)
اُس نے جواب دے کر اُن سے کہا اِس زمانہ کے بُرے اور زناکار لوگ نِشان طلب کرتے ہیں مگر یُوناہ نبی کے نِشان کے سِوا کوئی اور نِشان اِن کو نہ دِیا جائے گا۔
متّی 12 : 40 (URV)
کِیُونکہ جَیسے یُوناہ تین رات دِن مَچھلی کے پیٹ میں رہا ویسے ہی اِبنِ آدم تین رات دِن زمِین کے اَندر رہے گا۔
متّی 12 : 41 (URV)
نینوہ کے لوگ عدالت کے دِن اِس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوکر اِن کو مُجرم ٹھہرائیں گے کِیُونکہ اُنہوں نے یُوناہ کی منادی پر توبہ کرلی اور دیکھ یہاں وہ ہے جو یُوناہ سے بھی بڑا ہے۔
متّی 12 : 42 (URV)
دکِھّن کی ملکہ عدالت کے دِن اِس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ اُٹھ کر اِن کو مُجرم ٹھہرائے گی۔ کِیُونکہ وہ دُنیا کے کِنارے سے سُلیمان کی حِکمت سُننے کو آئی اور دیکھو یہاں وہ ہے جو سُلیمان سے بھی بڑا ہے۔
متّی 12 : 43 (URV)
جب ناپاک رُوح آدمِی میں سے نِکلتی ہے تو سُوکھے مقاموں میں آرام ڈھونڈتی پھِرتی ہے اور نہِیں پاتی۔
متّی 12 : 44 (URV)
تب کہتی ہے میں اپنے اُس گھر میں پھِر جاؤں گی جِس سے نِکلی تھی اور آ کر اُسے خالی اور جھڑا ہُؤا اور آراستہ پاتی ہے۔
متّی 12 : 45 (URV)
پھِر جا کر اور سات رُوحیں اپنے سے بُری ہمراہ لے آتی ہے اور وہ داخِل ہوکر وہاں بستی ہیں اور اُس آدمِی کا پِچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔ اِس زمانہ کے بُرے لوگوں کا حال بھی اَیسا ہی ہوگا۔
متّی 12 : 46 (URV)
جب وہ بھِیڑ سے یہ کہہ رہا تھا اُس کی ماں اور بھائِی باہِر کھڑے تھے اور اُس سے بات کرنا چاہتے تھے۔
متّی 12 : 47 (URV)
کِسی نے اُس سے کہا دیکھ تیری ماں اور تیرے بھائِی باہِر کھڑے ہیں اور تُجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
متّی 12 : 48 (URV)
اُس نے خَبر دینے والے کو جواب میں کہا کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائِی؟
متّی 12 : 49 (URV)
اور اپنے شاگِردوں کی طرف ہاتھ بڑھا کر کہا دیکھو میری ماں اور میرے بھائِی یہ ہیں۔
متّی 12 : 50 (URV)
کِیُونکہ جو کوئی میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلے وُہی میرا بھائِی اور میری بہن اور ماں ہے۔
❮
❯