گنتی 34 : 1 (URV)
پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
گنتی 34 : 2 (URV)
بنی اسرائیل کو حکم کر اور ان سے کہہ دے کہ جب تم ملک کنعان میں داخل ہو ( یہ وہی ملک جو تمہاری میراث ہوگا یعنی کنعان کا ملک مع اپنی حدود اربعہ کے)
گنتی 34 : 3 (URV)
تو تمہاری جنوبی سمت دشت صین سے لے کر مک ادوم کے کنارے کنارے ہو اور تمہاری جنوبی سرحد دریای شور کے آخر سے شروع ہو کر مشرق کو جائے
گنتی 34 : 4 (URV)
وہاں سے تمہاری سرحد عقربیم کی چڑھائی تک پہنچ کر مڑے اور صین سے ہوتی ہو ئی قادس برنیع کے جنوب میں جا کر نکلے اور حصر ادار سے ہو کر عضمون تک پہنچے
گنتی 34 : 5 (URV)
پھر یہی سرحد عضمون سے ہو کر گھومتی ہوئی مصر کی نہر تک جائے اور سمندر کے ساحل پر ختم ہو
گنتی 34 : 6 (URV)
اور مغربی سمت میں بڑا سمندر اور اسکا ساحل ہو سو یہ تمہاری مغربی سرحد ٹھہرے
گنتی 34 : 7 (URV)
اور شمالی میں تم بڑے سمندر سے کوہ ہور تک اپنی سرحد رکھنا
گنتی 34 : 8 (URV)
پھر کوہ ہو سے حمات کے مدخل تک تم اس طرح اپنی حد مقرر کرنا کہ وہ صداد سے جا ملے
گنتی 34 : 9 (URV)
اور وہاں سے ہوتی ہوئی زفرون کو نکل جائے اور حصر عینان پر جاکر ختم ہو یہ تمہاری شمالی سرحد ہو
گنتی 34 : 10 (URV)
ااور تم اپنی مشرقی سرحد حصر عینان سے لے کر سفام تک باندھنا
گنتی 34 : 11 (URV)
اور یہ سرحد سفام سے ربلہ تک جو عین کے مشرق میں ہے جائے اور وہاں سے نیچھ کو اترتی ہوئی کنرت تک کی جھیل کے مشرقی کنارے تک پہنچے
گنتی 34 : 12 (URV)
پھر یردن کے کنارے کنار ے نیچے کو جا کر دریای شور پر ختم ہو ان حدود کے اندر کا ملک تمہارا ہوگا
گنتی 34 : 13 (URV)
سو موسیٰ نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ یہی وہ زمین ہے جسے تم قرعہ ڈال کر میراث میں لوگے اور اسی کی بابت خداوند نے حکم دیا تھا وہ ساڑھے نو قبیلوں کو دی جائے
گنتی 34 : 14 (URV)
کیونکہ بنی روبن کے قبیلوں نے اپنے آبائی خاندانوں کے موافق اور بنی جد کے قبیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق میراث پائی اور بنی منسی کے آدھے قبیلہ نے بھی اپنے میراث پا لی
گنتی 34 : 15 (URV)
یعنی ان اڑھائی قبیلوں کو یردن کے اسی پار یریحو کے مقابل مشرق کی طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے میراث مل چکی ہے
گنتی 34 : 16 (URV)
اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
گنتی 34 : 17 (URV)
جو اشخاص اس ملک کو میراث کے طور پر تم کو بانٹ دیں گے انکے نام یہ ہیں یعنی الیعزر کاہن اور نون کا بیٹا یشوع
گنتی 34 : 18 (URV)
اور تم زمین کو میراث کے طور پر بانٹنے کےلیے ہر قبیلہ سے ایک سردارکو لینا
گنتی 34 : 19 (URV)
اور ان آدمیوں کے نام یہ ہیں یہوداہ کے قبیلے سے یفنہ کا بیٹا کالب
گنتی 34 : 20 (URV)
اور بنی شمعون کے قبیلہ سے عمیہود کا بیٹا سموئیل
گنتی 34 : 21 (URV)
اور بنیمین کے قبیلہ سے کسلون کا بیٹا الیداد
گنتی 34 : 22 (URV)
اور بنی دان کے قبیلہ سے ایک سردار بقی بن یگلی
گنتی 34 : 23 (URV)
اور بنی یوسف سے یعنی بنی منسی کے قبیلہ سے ایک سردار حنی ایل بن افود
گنتی 34 : 24 (URV)
اور بنی افرائیم کے قبیلہ سے ایک سردار قموایل بن سفتان
گنتی 34 : 25 (URV)
اور بنی زبولون کے قبیلہ سے ایک سردار الیصفن بن فرناک
گنتی 34 : 26 (URV)
اور بنی اشکار کے قبیلہ سے ایک سردار فتی ایل بن عزان
گنتی 34 : 27 (URV)
اور بنی آشر کے قبیلہ سے ایک سردار اخیہود بن شلومی
گنتی 34 : 28 (URV)
اور بنی نفتالی کے قبیلہ سے ایک سردار فدا اہیل بن عمیہود
گنتی 34 : 29 (URV)
یہ وہ لوگ ہیں جنکو خداوند نے حکم دیا کہ ملک کنعان میں بنی اسرائیل کو میراث تقسیم کریں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: