زکریاہ 13 : 1 (URV)
اُس روز گُنا اور ناپاکی دھونے کو داود کے گھرانے اور یروشیلم کے باشندوں کے لے ایک سوتا پھوٹ نکلے گا۔
زکریاہ 13 : 2 (URV)
اور ربُ الافواج فرماتا ہے میں اُسی روز مُلک سے بتوں کا نام مٹادوں گا اور اُن کو پھر کوئی یاد نہ کرے گا اور میں نبیوں کو اور ناپاک رُوح کو مُلک سے خارج کردوں گا۔
زکریاہ 13 : 3 (URV)
اور جب کوئی نبُوت کرے گا تُو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُس سے کہیں گے تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو خُداوند کا نام لے کر جھوٹ بولتا ہے اور جب وہ نبوت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُسے چھید ڈالیں گے۔
زکریاہ 13 : 4 (URV)
اور اُس روز نبیوں میں سے ہر ایک نبوت کرتے وقت اپنی رویا سے شرمندہ ہوگا اور کبھی فریب دینے کو پشیمن چادر نہ اوڑھیں گے۔
زکریاہ 13 : 5 (URV)
بلکہ ہر ایک کہے گا کہ میں نبی نہیں کسان ہوں کیونکہ میں لڑکپن ہی سے غُلام رہا ہوں۔
زکریاہ 13 : 6 (URV)
اور جب کوئی اُس سے پوچھے گا کہ تیرے چھاتی پر یہ زخم کیسے ہیں ؟ تو وہ جواب دے گا یہ وہ زخم ہیں جو میرے دوستوں کے گھر میں لگے۔
زکریاہ 13 : 7 (URV)
ربُ الافواج فرماتا ہے اے تکوار تُو میرے چرواہے یعنی اُس انسان پر جو میرا رفیق ہے بیدار ہو۔ چرواہے کو مار کہ گلہ پراگندہ ہو جاے اور میں چھوٹوں پر ہاتھ چلاوں گا۔
زکریاہ 13 : 8 (URV)
اور خُداوند فرماتا ہے
زکریاہ 13 : 9 (URV)
مُلک میں دو تہائی قتل کئے جائیں گے اور مریں گے لیکن ایک تہائی بچ رہیں گے۔
زکریاہ 13 : 10 (URV)
میں اس تہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کُروں گا اور سونے کی طرح تاوُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور میں اُن کی سُنوں گا ۔ میں کُہوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُداہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: