حبقُوق 2 : 1 (URV)
میں اپنی دیدگاہ پر کھڑا رہوں گا اور بُرج پر چڑھ کر انتظار کُروں گا کہ وہ مُجھ سے کیا کہتاہے اور میں اپنی فریاد کی بابت کیا جواب دوں۔
حبقُوق 2 : 2 (URV)
تب خُداوند نے مُجھے جواب دیا اور فریاد کہ رویا کو تختیوں پر ایسی صفائی سے لکھ کہ لوگ دوڑتے ہوے بھی پڑھ سکیں۔
حبقُوق 2 : 3 (URV)
کیونکہ یہ رویا ایک مقررہ وقت کے لے ہے۔ یہ جلد وقوع میں آے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اس میں دیر ہو تو بھی اس کا مُنتظر رہ کیونکہ یہ یقینا وقوع میں آے گی۔ تاخیر نہ کرے گی۔
حبقُوق 2 : 4 (URV)
دیکھ مُتکبر آدمی کا دل راست نہیں ہے لیکن صادق اپنے ایمان سے زندہ رہے گا۔
حبقُوق 2 : 5 (URV)
بے شک متکبر آدمی مے کی مانند دغاباز ہے۔ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتا۔ وہ پاتال کی مانند اپنی ہوس بڑھاتا ہے۔ وہ موت کی مانند ہے۔ کبھی آسودہ نہیں ہوتا بلکہ سب قوموں کو اپنے پاس جمع کرتا ہے اور سب امتوں کو اپنے نزدیک فراہم کرتا ہے۔
حبقُوق 2 : 6 (URV)
کیا یہ سب اس پر مثل نہ لائیں گے اور طنزا نہ کہیں گے کہ اس پر افسوس جو اوروں کے مال سے مالدار ہوتا ہے! لیکن یہ کب تک؟ اور اس پر جو کثرت سے گرو لیتا ہے!۔
حبقُوق 2 : 7 (URV)
کیا وہ تجھے کھا جانے کو اچانک نہ اُٹھیں گے اور تجھے مضطرب کرنے کو بیدار نہ ہوں گے اور تو ان کے لے لوٹ نہ ہوگا؟۔
حبقُوق 2 : 8 (URV)
چونکہ تونے بہت سی قوموں کو لوٹ لیا اور مُلک و شہر و باشندوں میں خونریزی اور ستم گری کی ہے اس لے باقی ماندہ لوگ تجھے غارت کریں گے۔
حبقُوق 2 : 9 (URV)
اس پر افسوس جو اپنے گھرانے کے لے ناجائز نفع اٹھاتا ہے تا کہ اپنا آشیانہ بلندی پر بنائے اور مصیبت سے محفوظ رہے۔
حبقُوق 2 : 10 (URV)
تو نے بہت سی اُمتوں کو برباد کر کے اپنے گھرانے کے لے رُسوائی حاصل کی اور اپنی جان کا گُنہگار ہُوا۔
حبقُوق 2 : 11 (URV)
کیونکہ کے دیوار سے پتھر چلائیں گے اور محبت سے شہتیر جواب دیں گے۔
حبقُوق 2 : 12 (URV)
اس پر افسوس جو قصبہ کو خُونریزی سے اور شہر کو بدکرداری سے تعمیر کرتا ہے!۔
حبقُوق 2 : 13 (URV)
کیا یہ ربُ الافواج کی طرف سے نہیں کہ لوگوں کی محنت آگ کے لے ہوا اور قوموں کی مشقت بطالت کے لے؟۔
حبقُوق 2 : 14 (URV)
کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہے اسی طرح زمین خُداوند کے جلال کے عرفان سے معمور ہو گی۔
حبقُوق 2 : 15 (URV)
اس پر افسوس جو اپنے ہمسایہ کو اپنے قہر کا جام پلا کر متوالا کرتا ہے تاکہ اس کو بے پردہ کرے۔
حبقُوق 2 : 16 (URV)
تو عزت کے عوض رسوائی سے بھر گیا ہے۔ تو بھی پی کر اپنی نامختونی ظاہر کر۔ خُداوند کے دہنے ہاتھ کا پیالہ اپنے دور میں تجھ تک پُہنچے گا اور رسوائی تیری شوکت کو ڈھانپ لے گی۔
حبقُوق 2 : 17 (URV)
چونکہ تونے ملک و شہر باشندوں میں خُونریزی اور ستم گری کی ہے اس لے وہ زیادتی جو لبنان پر ہوئی اور وہ ہلاکت جس سے جانور ڈر گے تجھ پر آئےگی۔
حبقُوق 2 : 18 (URV)
کھودی ہوئی مورت سے کیا حاصل کہ اس کے بنانے والے نے اسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہوئی مورت اور جھوٹ سکھانے والے سے کیا فائدہ کہ اس کا بنانے والا اس پر بھروسا رکھتا اور گونگے بُتوں کو بناتا ہے؟ ۔
حبقُوق 2 : 19 (URV)
اس پر افسوس جو لکڑی سے کہتا ہے جاگ ! اور بے زبان پتھر سے کہ اُٹھ ! کیا وہ تعلیم دے سکتا ہے؟ دیکھ وہ تو سونے چاندی سے مڑھا ہے لیکن اس میں مطلق دم نہیں۔
حبقُوق 2 : 20 (URV)
مگر خُداوند اپنی مقدس ہیکل میں ہیں۔ ساری زمین اس کے حضور خاموش رہے۔
❮
❯