ہوسیع 14 : 1 (URV)
اے اسرائیل خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا کیونکہ تو اپنی بدکرداری کے سبب سے گر گیا ہے۔
ہوسیع 14 : 2 (URV)
کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاواور کہو ہماری تمام بد کرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما۔ تب ہم اپنے لبوں سے قربانیاں گُزرانیں گے۔
ہوسیع 14 : 3 (URV)
اسُورہم کو نہیں بچائے گا ۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دستکاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتیموں پر رحم کرنے والا تو ہی ہے۔
ہوسیع 14 : 4 (URV)
میں اُن کی بر گشتگی کا چارہ کُروں گا۔ میں کُشادہ دلی سے اُن سے مُحبت رکھوں گاکیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔
ہوسیع 14 : 5 (URV)
میں اسرائیل کے لے اوس کی مانند ہُوں گاوہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبنان کی طرح اپنی جڑیں پھیلائے گا۔
ہوسیع 14 : 6 (URV)
اُس کی ڈالیاں پیھلیں گی اور اُس میں زیتون کے درخت کی خُوبصورتی اور لُبنان کی سی خُوشبُو ہو گئی۔
ہوسیع 14 : 7 (URV)
اُس کے زیر سایہ رہنے والے بحال ہو جائیں گے۔وہ گیہوں کی مانند تروتازہ اور تاک کی مانند شگُفتہ ہوں گے۔ اُن کی شُہرت لُبنان کی مے کی سی ہوگی۔
ہوسیع 14 : 8 (URV)
افرائیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ میں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نگاہ کُروں گا میں سر سبزسروکی مانند ہُوں۔تو مُجھ ہی سے برومند ہُوا۔
ہوسیع 14 : 9 (URV)
دانشمند کون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کون ہے جو ان کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گر پڑیں گے۔+

1 2 3 4 5 6 7 8 9