حزقی ایل 37 : 1 (URV)
خداوند کا ہاتھ مجھ پر تھا اور اس نے مجھے اپنی روح میں اٹھا لیااور اس وادی میں جو ہڈیوں سے پر تھی مجھے اتار دےا ۔
حزقی ایل 37 : 2 (URV)
اور مجھے ان کی آس پاس چوگر دپھراےا اور دیکھ وہ وادی کے میدان میں بکثرت اور نہاےت سوکھی تھیں ۔
حزقی ایل 37 : 3 (URV)
اور اس نے مجھے فرماےا اے آدمزادکیا یہ ہڈےاں زندہ ہو سکتی ہیں ؟ میں نے جواب دیا اے خداوند خدا تو ہی جانتا ہے ۔
حزقی ایل 37 : 4 (URV)
پھر اس نے مجھے فرمایا تو ان ہڈیوں پر نبوت کر اور ان سے کہہ اے سوکھی ہڈیو خداوند کا کلام سنو ۔
حزقی ایل 37 : 5 (URV)
خداوند خدا ان ہڈیوں کو یوں فرماتا ہے کہ میں تمہارے اندر روح ڈالونگا اور تم زندہ ہو جاﺅگی ۔
حزقی ایل 37 : 6 (URV)
اور تم پر نسیں پھیلاﺅنگا اور گوشت چڑھاﺅنگا اور تم کو چمڑا پہناﺅنگا اور تم میں دم پھونکونگا اور تم زندہ ہو گی اور جانو گی کہ میں خداوند ہوں ۔
حزقی ایل 37 : 7 (URV)
پس میں نے حکم کے مطابق نبوت کی اور جب میں نبوت کر رہا تھا تو ایک شور ہوا اور دیکھ زلزلہ آیا اور ہڈیاں آپس میں مل گئےں ۔ہر ایک ہدی اپنی اپنی ہڈی سے ۔
حزقی ایل 37 : 8 (URV)
اور میںنے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ نسیں اور گوشت ان پر چڑھ آئے اور ان پر چمڑے کی پوشش ہو گئی پر ان میں دم نہ تھا ۔
حزقی ایل 37 : 9 (URV)
تب اس نے مجھے فرمایا کہ نبوت کر تو ہوا سے نبوت کر اے آدمزاد اور ہوا سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اے دم تو چاروں طرف سے آاور ان مقتولوں پر پھونک کہ زندہ ہو جائےں۔
حزقی ایل 37 : 10 (URV)
پس میں نے حکم کے مطابق نبوت کی اور ان میں دم آیا اور وہ زندہ ہو کر اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوئیں ۔ایک نہاےت بڑا لشکر۔
حزقی ایل 37 : 11 (URV)
تب اس نے مجھے فرمایا اے آدمزاد یہ ہڈیاں تمام بنی اسرائیل ہیں ۔ دیکھ یہ کہتے ہیں ہماری ہڈےاں سوکھ گئیں اور ہماری امید جاتی رہی ۔ہم تو بلکل فنا ہو گئے۔
حزقی ایل 37 : 12 (URV)
اسلئے تو نبوت کر اور ان سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اے مےرے لوگودیکھو میںتمہاری قبروں کو کھولونگا اور تم کو ان سے باہر نکالونگا اور اسرائیل کے ملک میں لاﺅ نگا ۔
حزقی ایل 37 : 13 (URV)
اور اے مےرے لوگو جب میں تمہاری قبروں کو کھولونگا اور تم کو ان سے باہر نکالونگا تب تم جانو گے کہ خداوند میں ہوں ۔
حزقی ایل 37 : 14 (URV)
اور میں اپنی روح تم میں ڈالونگا اور تم زندہ ہو جاﺅ گے اور میں تم کو تمہارے ملک میں بساﺅنگا تب تم جانو گے کہ میں خداوند نے فرماےا اور پورا کیا خداوند فرماتا ہے ۔
حزقی ایل 37 : 15 (URV)
پھر خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
حزقی ایل 37 : 16 (URV)
کہ اے آدمزاد ایک چھڑی لے اور اس پر لکھ یہوداہ اور اس کے رفیق بنی اسرائیل کے لئے۔پھر دوسری چھڑی لے اور اس پر یہ لکھ افرا ئیم کی چھڑی یوسف اور اس کے رفیق تمام بنی اسرائیل کے لئے ۔
حزقی ایل 37 : 17 (URV)
اور ان دونوں کو جوڑ دے کہ ایک ہی چھڑی تےرے لئے ہوں اور وہ تےرے ہاتھ میں ایک ہونگی ۔
حزقی ایل 37 : 18 (URV)
اور جب تےری قوم کے لوگ تجھ سے پوچھیں اور کہیں کہ ان کاموں سے تےرا کیا مطلب ہے ؟کیا تو ہم کو نہیںبتائے گا ؟
حزقی ایل 37 : 19 (URV)
تو تو ان سے کہنا کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں یوسف کی چھڑی کو جو افرائےم کے ہاتھ میں ہے اور اس کے رفیقوں کو جو اسرائیل کے قبائل ہیںلونگا اور یہوداہ کی چھڑی کے ساتھ جوڑ دونگا اور ان کو ایک ہی چھڑی بنا دونگا اور وہ مےرے ہاتھ میں ایک ہونگی ۔
حزقی ایل 37 : 20 (URV)
اور وہ چھڑےاں جن پر تو لکھتا ہے انکی آنکھوں کے سامنے تےرے ہاتھ میں ہونگی ۔
حزقی ایل 37 : 21 (URV)
اور تو ان سے کہنا کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں بنی اسرائیل کو قوموں کے درمیان سے جہاں جہاں وہ گئے ہیں نکال لاﺅنگا اور ہر طرف سے ان کو فراہم کرونگا اور ان کو ان کے ملک میں لاﺅنگا ۔
حزقی ایل 37 : 22 (URV)
اور میں ان کو اس ملک میں اسرائیل کے پہاڑوں پر ایک ہی قوم بناﺅنگا اور ان سب پر ایک ہی بادشاہ ہو گا اور وہ آگے نہ دو قومیں ہونگے اور نہ دو مملکتوں میں تقسےم کئے جائےنگے ۔
حزقی ایل 37 : 23 (URV)
اور وہ پھر اپنے بتوں سے اور اپنی نفرت انگےز چےزوں سے اور اپنی خطا کاری سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرےنگے بلکہ میں ان کو ان کے تمام مسکنوں سے جہاں انہوں نے گناہ کیا چھڑاﺅ نگا اور ان کو پاک کرونگا اور وہ مےرے لوگ ہونگے اور میں ان کا خدا ہونگا ۔
حزقی ایل 37 : 24 (URV)
اور میرا بندہ داﺅد ان کا بادشاہ ہو گا اور ان سب کا ایک ہی چرواہا ہو گا اور وہ مےرے احکام پر چلینگے اور مےرے آئین کو مان کر ان پر عمل کرےنگے ۔
حزقی ایل 37 : 25 (URV)
اور وہ اس ملک میں جو میں نے اپنے بندہ یعقوب کو دیا جس میں تمہارے باپ دادا بستے تھے بسےنگے اور وہ اور انکی اولاد اور ان کی اولاد کی اولاد ہمیشہ تک اس میں سکونت کرےنگے اور میرا بندہ داﺅد ہمیشہ کےلئے ان کا فرمانروا ہوگا۔
حزقی ایل 37 : 26 (URV)
اور میں ان کے ساتھ سلامتی کا عہد باندھو نگا جو ان کے ساتھ ابدی عہد ہوگا اور میں ان کو بساﺅنگا اور فراوانی بخشونگا اور ان کے درمیان اپنے مقدس کو ہمیشہ کے لئے قائم کرونگا ۔
حزقی ایل 37 : 27 (URV)
میرا خیمہ بھی ان کے ساتھ ہو گا ۔میں ان کا خدا ہونگا اور وہ مےرے لوگ ہونگے ۔
حزقی ایل 37 : 28 (URV)
اور جب مےرا مقدس ہمیشہ کے لئے ان کے درمیان رہیگا تو قومیں جانیں گے کہ میں خداوند اسرائیل کو مقد س کرتا ہوں ۔
❮
❯