حزقی ایل 35 : 1 (URV)
اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
حزقی ایل 35 : 2 (URV)
کہ اے آدمزاد کوہِ شعےر کی طرف متوجہ ہو اور اسکے خلاف نبوت کر ۔
حزقی ایل 35 : 3 (URV)
اور اس سے کہہ خداوند خدایوں فرماتا ہے کہ دیکھ اے کوہِ شعےر میں تےرا مخالف ہوں اور تجھ پر اپنا ہاتھ چلاﺅنگا اور تجھے ویران اور بے چراغ کرونگا ۔
حزقی ایل 35 : 4 (URV)
میں تےرے شہروں کو اجاڑونگا اور تو وےران ہوگا اور جانیگا کہ خداوند میں ہوں ۔
حزقی ایل 35 : 5 (URV)
چونکہ تو قدیم سے عداوت رکھتا ہے اور تو نے بنی اسرائیل کو ان کی مصیبت کے دن انکی بد کرداری کے آخر میں تلوار کی دھار کے حوالہ کیا ہے ۔
حزقی ایل 35 : 6 (URV)
اسلئے خداوند خدا فرماتا ہے کہ مجھے اپنی حےات کی قسم میں تجھے خون کے حوالہ کرونگا اور خون تجھے رکیدے گا ۔چونکہ تو نے خونرےزی سے نفرت نہ رکھی اس لئے خون تےرا پیچھا کریگا ۔
حزقی ایل 35 : 7 (URV)
یوں میں کوہِ شعےر کو ویران اور بے چراغ کرونگا اور اس میں سے گزرنے والے اور واپس آنے والے کو نابود کرونگا ۔
حزقی ایل 35 : 8 (URV)
اور اس کے پہاڑوں کو اس کے مقتولوں سے بھردونگا ۔تلوار کے مقتول تےرے ٹےلوں اور تیری وادیوں اور تےری تمام ندیوں میں گریں گے ۔
حزقی ایل 35 : 9 (URV)
میں تجھے ابد تک ویران رکھونگا اور تےری بستےاں پھر آباد نہ ہونگی اور تم جانو گے کہ میں خداوند ہوں ۔
حزقی ایل 35 : 10 (URV)
چونکہ تو نے کہا کہ یہ دو قومیں اور یہ دو ملک مےرے ہونگے اور ہم ان کے مالک ہو نگے باوجود یہ کہ خداوند وہاں تھا ۔
حزقی ایل 35 : 11 (URV)
اسلئے خداوند خدا فرماتا ہے مجھے اپنی حےات کی قسم میں تےرے قہر اور حسد کے مطابق جو تو نے اپنی کینہ وری سے ان کے خلاف ظاہر کیا تجھ سے سلوک کرونگا اور جب میں تجھ پر فتویٰ دونگا تو ان کے درمیان مشہور ہونگا ۔
حزقی ایل 35 : 12 (URV)
اور تو جانےگا کہ میں خداوند نے تےری تمام حقارت کی باتےں جو تو نے اسرائیل کے پہاڑوں کی مخالفت میں کہیں کہ وہ ویران ہوئے اور ہمارے قبضہ میں کر دئےگے کہ ہم ان کو نگل جائیں سنی ہیں ۔
حزقی ایل 35 : 13 (URV)
اسی طرح تم نے مےرے خلاف اپنی زبان سے لاف زنی کی اور مےرے مقابل زیادہ گوئی کی ہے جو میں سن چکا ہوں ۔
حزقی ایل 35 : 14 (URV)
خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ جب تمام دنیا خوشی کریگی میں تجھے وےران کرونگا ۔
حزقی ایل 35 : 15 (URV)
جس طرح تو نے بنی اسرائیل کی میراث پر اسلئے کہ وہ ویران تھی شادمانی کی اسی طرح میں بھی تجھ سے کرونگا ۔اے کوہِ شعےر تو اور تمام ادوم بلکل ویران ہو گے اور لوگ جانےنگے کہ میں خداوند ہوں ۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15