حزقی ایل 15 : 1 (URV)
اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
حزقی ایل 15 : 2 (URV)
کہ اے آدمزاد کیا تاک کی لکڑی اور درختوں کی لکڑی سے شاخ انگور جنگل کے درختوں سے کچھ بہتر ہے؟
حزقی ایل 15 : 3 (URV)
کیا اس کی لکڑی کوئی لیتا ہے کہ اس سے کچھ بنائے؟ یا لوگ اسکی کھونٹیاں بنا لیتے ہیں کہ ان پر برتن لٹکائیں؟
حزقی ایل 15 : 4 (URV)
دیکھ وہ آگ میں ایندھن کےلئے ڈالی جاتی ہے جب آگ اس کے دونوں سروں کو کھا گئی اور درمیانی حصہ کو بھسم کر چکی تو کیا وہ کسی کام کی ہے؟
حزقی ایل 15 : 5 (URV)
دیکھ جب وہ سالم تھی تو کسی کام کی نہ تھی اور جب آگ سے جل گئی تو کس کام کی ہے؟
حزقی ایل 15 : 6 (URV)
پس خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ جس طرح میں نے جنگل کے درختوں میں سے انگور کے درخت کو آگ کا ایندھن بنایا اسی طرح یروشلیم کے باشندوں کو بناﺅں گا۔
حزقی ایل 15 : 7 (URV)
اور میرا چہرہ ان کے خلاف ہو گا ۔ وہ آگ سے نکل بھاگیں گے پر آگ ان کو بھسم کرے گی اور جب میرا چہرہ ان کے خلاف ہو گا تو تم جانو گے کہ خداوند میں ہوں۔
حزقی ایل 15 : 8 (URV)
اور میں ملک کو اجاڑ ڈالوں گا اس لئے کہ انہوں نے بڑی بے وفائی کی ہے خداوند خدا فرماتا ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: