یرمیاہ 5 : 1 (URV)
اب یروشیلم کے کُوچوں میں اِدھر اُدھر گشت کرو اور دیکھو اور دریافت کرو اور اُسکے چوکوں میں ڈھونڈو اگر کوئی آدمی وہاں ملے جو اِنصاف کرنے والا اور سّچائی کا طالب ہو تو میں اُسے معاف کُرونگا۔
یرمیاہ 5 : 2 (URV)
اور اگرچہ وہ کہتے ہیں زندہ خداوند کی قسم تو بھی یقیناًوہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں۔
یرمیاہ 5 : 3 (URV)
اَے خداوند ! کیا تیری آنکھیں سّچائی پر نہیں ہیں؟ تو نے اُنکو مارا ہے پر اُنہوں نے افسوس نہیں کیا ۔ تو نے اُنکو غارت کیا پر وہ تربیت پذیر نہ ہوئے اُنہوں نے اپنے چہروں کو چٹان سے بھی زیادہ سخت بنایا ۔ اُنہوں نے واپس آنے سے انکار کیا ہے۔
یرمیاہ 5 : 4 (URV)
تب میں نے کہا کہ یقیناًیہ بیچارے جاہل ہیں کیونکہ یہ خداوند کی راہ اور اپنے خدا کے احکام کو نہیں جانتے۔
یرمیاہ 5 : 5 (URV)
میں بُزرگوں کے پاس جا ؤنگا اور اُن سے کلا م کُرونگا کیونکہ وہ خداوند کی راہ اور اپنے خدا کے احکلام کو جانتے ہیں لیکن اِنہوں نے جو ا بالکل توڑ ڈالا اور بندھنوں کے ٹکڑے کر ڈالے ۔
یرمیاہ 5 : 6 (URV)
اِسلئے جنگل کا شیر ببر اُنکو پھاڑ یگا ۔ بیابان کا بھیڑیا اُنکا ہلاک کریگا۔ چیتہ اُنکے شہروں کی گھات میں بیٹھا رہیگا ۔ جو کوئی اُن میں سے نکلے پھاڑا جا ئیگا کیونکہ اُنکی سرکشی بہت ہُوئی اور اُنکی برگشتگی بڑھ گئی ۔
یرمیاہ 5 : 7 (URV)
میں تجھے کیونکر مُعاف کُروں ؟ تیرے فرزندوں نے مجھ کو چھوڑا اور اُنکی قسم کھائی جو خدا نہیں ہیں جب میں نے اُنکو سیر کیا تو انہو ں نے بدکاری کی اور پرے باندھکر قحبہ خانوں میں اِکٹھے ہُوئے ۔
یرمیاہ 5 : 8 (URV)
وہ پیٹ بھرے گھوڑوں کی مانند ہو گئے ۔ ہر ایک صُبح کے وقت اپنے پڑوسی کی بیوی پر ہنہنانے لگا۔
یرمیاہ 5 : 9 (URV)
خداوند فرماتا ہے کیا میں اِن باتوں کے لئے سزانہ دُونگا اور کیا میری رُوح اَیسی قوم سے اِنتقام نہ لیگی ؟۔
یرمیاہ 5 : 10 (URV)
اُسکی دِیواروں پر چڑھ جاؤ اور توڑ ڈالو لیکن بالکل برباد نہ کرو ۔ اُسکی شاخیں کاٹ دو کیونکہ وہ خداوند کی نہیں ہیں۔
یرمیاہ 5 : 11 (URV)
اِسلئےِ کہ خداوند فرماتا ہے اِسرائیل کے گھرانے اور یہوادہؔ کے گھرانے نے مجھ سے نہایت بیوفائی کی۔
یرمیاہ 5 : 12 (URV)
اُنہوں نے خداوند کا اِنکار کیا اور کہا کہ وہ نہیں ہے ۔ ہم پر ہرگز آفت نہ آئیگی اور تلوار اور کال کو ہم نہ دیکھینگے۔
یرمیاہ 5 : 13 (URV)
اور نبی محض ہوا ہو جائینگے اور کلام اُن میں نہیں ہے۔ اُنکے ساتھ اَیسا ہی ہوگا۔
یرمیاہ 5 : 14 (URV)
پس اِسلئے کہ تم یوں کہتے ہو خداوند رب اِلافواج ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اپنے کلام کو تیرے مُنہ میں آگ اور اِن لوگوں کو لکڑی بناؤ نگا۔ اور وہ اِنکو بھسم کر دیگی ۔
یرمیاہ 5 : 15 (URV)
اَے اِسرائیل کے گھرانے دیکھ میں ایک قوم کو دور سے تجھ پر چڑھا لاؤنگا خداوند فرماتا ہے۔ وہ زبردست قوم ہے ۔ وہ قدیم قوم ہے۔ وہ اَیسی قوم ہے جسکی زبان تو نہیں جانتا اور اُنکی بات کو تو نہیں سمجھتا ۔
یرمیاہ 5 : 16 (URV)
اُنکے ترکش کُھلی قبریں ہیں۔ وہ سب بہادر مرد ہیں۔
یرمیاہ 5 : 17 (URV)
اور وہ تیری فصل کا اناج اور تیری روٹی جو تیرے بیٹوں اور بیٹیوں کے کھانے کی تھی کھا جائینگے ۔ تیرے گائے بیل اور تیری بھیڑ بکریوں کو چٹ کر جائینگے تیرے انگور اور انجیر نگل جائینگے۔ تیرے حصین شہروں کو جن پر تیرا بھروسا ہے تلوار سے ویران کردینگے ۔
یرمیاہ 5 : 18 (URV)
لیکن خداوند فرماتا ہے اُن ایام میں بھی میں تم کو بالکل برباد نہ کرونگا ۔
یرمیاہ 5 : 19 (URV)
اور یوں ہو گا کہ جب وہ کہینگے کہ خداوند ہمارے خدا نے یہ سب کچھ ہم سے کیوں کیا؟ تو تو اُن سے کہیگا کہ جس طرح تم نے مجھے چھوڑ دِیا اور اپنے ملک میں غیر معبودوں کی عبادت کی اُسی طرح تم اُس ملک میں جو تمہارا نہیں ہے اجنبیوں کی خدمت کرو گے۔
یرمیاہ 5 : 20 (URV)
یعقوب کے گھرانے میں اِس بات کا اِشتہار دو اور یہوداہؔ میں اِسکی منادی کرو اور کہو ۔
یرمیاہ 5 : 21 (URV)
اب ذرا سُنو اَے نادان اور بے عقل لوگو جو آنکھیں رکھتے ہو پر دیکھتے نہیں ۔ جو کان رکھتے ہو پر سُنتے نہیں۔
یرمیاہ 5 : 22 (URV)
خداوند فرماتا ہے کہ کیا تم مجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تم میرے حضور میں تھرتھراؤ گے نہیں جس نے ریت کو سمندر کی حد پر ابدی حکم سے قائم کیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُسکی لہریں اُچھلتی ہیں تو بھی غالب نہیں آتیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تو بھی اُس سے تجاؤز نہیں کر سکتیں؟۔
یرمیاہ 5 : 23 (URV)
لیکن اِن لوگوں کے دِل باغی اور سرکش ہیں۔ اِنہوں نے سرکشی کی اور دُور ہو گئے ۔
یرمیاہ 5 : 24 (URV)
اِنہوں نے اپنے دِل میں نہ کہا کہ ہم خداوند اپنے خدا سے ڈریں جو پہلی اور پچھلی برسات وقت پر بھیجتا ہے اور فصل مُقررہ ہفتوں کو ہمارے لئے مُوجودہ کر رکھتا ہے۔
یرمیاہ 5 : 25 (URV)
تمہاری بدکرداری نے اِن چیزوں کو تم سے دُور کر دیا اور تمہارے گُناہوں نے اچھی چیزوں کو تم سے با زرکھا ۔
یرمیاہ 5 : 26 (URV)
کیونکہ میرے لوگوں میں شریر پائے جاتے ہیں۔ وہ پھندا لگانے والوں کی مانند گھات میں بیٹھتے ہیں۔ وہ جال پھیلاتے اور آدمیوں کو پکڑتے ہیں۔
یرمیاہ 5 : 27 (URV)
جیسے پنجرا چڑیوں سے بھرا ہو وَیسے ہی اُنکے گھر مکر سے پُر ہیں۔ پس وہ بڑے اور مالدار ہو گئے ۔
یرمیاہ 5 : 28 (URV)
وہ موٹے ہو گئے ۔ وہ چکنے ہیں ۔ وہ بُرے کاموں میں سبقت لے جاتے ہیں ۔ وہ فریاد یعنی یتیموں کی فریاد نہیں سُنتے تا کہ اُنکا بھلا ہو اور محتاجوں کا اِنصاف نہیں کرتے ۔
یرمیاہ 5 : 29 (URV)
خداوند فرماتا ہے کیا میں اِن باتوں کے لئے سزا نہ دُونگا؟ اور کیا میری رُوح اَیسی قوم سے اِنتقام نہ لیگی؟۔
یرمیاہ 5 : 30 (URV)
ملک میں ایک حیرت افزا ہولناک بات ہوئی ۔
یرمیاہ 5 : 31 (URV)
نبی جھوٹی نبوت کرتے ہیں اور کاہن اُنکے وسیلہ سے حکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تم اِسکے آخر میں کیا کرو گے ؟۔
❮
❯