یرمیاہ 48 : 1 (URV)
موآب ؔ کی بابت :۔ ربُّ الافواج اِسراؔ ئیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ نبوؔ پر افسوس ! کہ وہ ویران ہوگیا ۔ قر یتائمؔ رُسوا ہوا اور لے لیا گیا مِسجاب ؔ خجل اور پست ہو گیا۔
یرمیاہ 48 : 2 (URV)
اب موآبؔ کی تعریف نہ ہوگی ۔ حسبوُنؔ میں اُنہوں نے یہ کہکر اُسکے خلاف منصوبے باندھے ہیں کہ آؤ ہم اُسے نیست کریں کہ وہ قوم نہ کہلا ئے۔اَے مدمینؔ تو بھی کاٹ ڈالا جائیگا ۔ تلوار تیرا پیچھا کریگی ۔
یرمیاہ 48 : 3 (URV)
حورونایم ؔ میں چیخ پُکار ۔ویرانی اور بڑی تباہی ہو گی ۔
یرمیاہ 48 : 4 (URV)
موآبؔ برباد ہوا۔ اُسکے بچوں کے نوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔
یرمیاہ 48 : 5 (URV)
کیونکہ لُوحیت ؔ کی چڑھائی پر آہ ونالہ کرتے ہوئے چڑھینگے ۔یقیناًحوروؔ نایم کی اُترائی پر مخالف ہلاکت کی سی آواز سُنتے ہیں ۔
یرمیاہ 48 : 6 (URV)
بھاگو اپنی جان بچاؤ اور بیابان میں رتمہ کے درخت کی مانند ہو جاؤ۔
یرمیاہ 48 : 7 (URV)
اور چونکہ تو نے اپنے کاموں اور خزانوں پر تکیہ کیا اِسلئے تو بھی گرفتار ہو گا اور کموسؔ اپنے کاہنوں اور اُمرا سمیت اِسیر ہو کر جائیگا ۔
یرمیاہ 48 : 8 (URV)
اور غارتگر ہر ایک شہر پر آئیگا اور کوئی شہر نہ بچیگا ۔وادی بھی ویران ہوگی اور میدان اُجاڑ ہو جائیگا جیسا خداوند نے فرمایا ہے۔
یرمیاہ 48 : 9 (URV)
موآبؔ کو پر لگا دو تاکہ اُڑ جائے کیونکہ اُسکے شہر اُجاڑ ہونگے اور اُن میں کوئی بسنے والا نہ ہو گا۔
یرمیاہ 48 : 10 (URV)
جو خداوند کا کام بے پروائی سے کرتا ہے اور جو اپنی تلوار کو خو نریزی سے باز رکھتا ہے ملُعون ہو ۔
یرمیاہ 48 : 11 (URV)
موآبؔ بچپن ہی سے آرام سے رہا ہے اور اُسکی تلچھٹ تہ نشین رہی ۔نہ وہ ایک برتن سے دوسرے میں اُنڈیلاگیا اور نہ اسیری میں گیا اِسلئے اُسکا مزہ اُس میں قائم ہے اور اُسکی بُو نہیں بدلی ۔
یرمیاہ 48 : 12 (URV)
سو دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے کہ میں اُنڈیلنے والوں کو اُسکے پاس بھیجوُ نگا کہ وہ اُسے اُلٹا ئیں اور اُسکے برتنوں کو خالی اور مٹکوں کو چکناچور کریں۔
یرمیاہ 48 : 13 (URV)
تب موآبؔ کُموسؔ سے شرمندہ ہو گا جس طرح اِ سراؔ ئیل کا گھبرانا بیت ایلؔ سے جو اُسکا بھروسا تھا خجل ہوا۔
یرمیاہ 48 : 14 (URV)
تم کیونکر کہتے ہو کہ ہم پہلوان ہیں اور جنگ کے لئے زبردست سُورما ہیں ؟۔
یرمیاہ 48 : 15 (URV)
موآبؔ غارت ہوا۔ اُسکے شہروں کا دُھواں اُٹھ رہا ہے اور اُسکے چیدہ جوان قتل ہونے کو اُتر گئے ۔وہ بادشاہ فرماتا ہے جسکا نام ربُّ الافواج ہے ۔
یرمیاہ 48 : 16 (URV)
نزدیک ہے کہ موآبؔ پر آفت آئے اور اُنکا وہاں دوڑاآتا ہے۔
یرمیاہ 48 : 17 (URV)
اَے اُسکے اِردگرد والو سب اُس پر افسو س کرو اور تم سب جو اُسکے نام سے واقف ہو کہو کہ یہ موٹا عصا اور خوبصورت ڈنڈا کیونکر ٹوٹ گیا۔
یرمیاہ 48 : 18 (URV)
اَے بیٹی جو دیبونؔ میں بستی ہے اپنی شوکت سے نیچے اُتر اور پیاسی بیٹھ کیونکہ موآبؔ کا غارتگر تجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا ۔
یرمیاہ 48 : 19 (URV)
اَے عروعیر ؔ کی رہنے والی تو راہ پر کھڑی ہو اور نگاہ کر۔ بھاگنے والے سے اور اُس سے جو بچ نکلی ہو پُوچھ کہ کیا ماجرا ہے ؟
یرمیاہ 48 : 20 (URV)
موآبؔ رُسوا ہوا کیونکہ وہ پست کردیا گیا ۔ تم واویلا مچاؤ اور چلاؤ ۔ ارنون ؔ میں اشتہار دو کہ موآب ؔ غارت ہو گیا ۔
یرمیاہ 48 : 21 (URV)
اور کہ صحرا کی اطراف پر حولُون پر اور یہصا ہؔ پر اور مفعتؔ پر ۔
یرمیاہ 48 : 22 (URV)
اور دیبونؔ پر اور نبوُپر ؔ اور بیت دِبلتاؔ یم پر ۔
یرمیاہ 48 : 23 (URV)
اور قریتایم ؔ پر اور بیت جموُلؔ پر اور بیت معون ؔ پر ۔
یرمیاہ 48 : 24 (URV)
اور قریوتؔ پر اور بُصرؔ اہ اور ملک موآبؔ کے دُور ونزدیک کے سب شہروں پر عذاب نازل ہوا ہے ۔
یرمیاہ 48 : 25 (URV)
موآبؔ کا سینگ کا ٹا گیا اور اُسکا بازو توڑا گیا خداوند فرماتا ہے ۔
یرمیاہ 48 : 26 (URV)
تم اُسکو مدہوش کرو کیونکہ اُس نے اپنے آپکو خداوند کے مقابل بلند کیا۔ موآب ؔ اپنی قے میں لوٹیگا اور مسخرہ بنیگا ۔
یرمیاہ 48 : 27 (URV)
کیا اِسراؔ ئیل تیرے آگے مسخرہ نہ تھا ؟ کیا وہ چوروں کے درمیان پایا گیا کہ جب کبھی تو اُسکا نام لیتا تھا تو مصرؔ ہلاتا تھا؟ ۔
یرمیاہ 48 : 28 (URV)
اَے موآب ؔ کے باشندو شہروں کو چھوڑدو اور چٹان پر جا بسو او رکبوتر کی مانند بنو جو گہرے غار کے منہ کے کنارے پر آشیانہ بناتا ہے ۔
یرمیاہ 48 : 29 (URV)
ہم نے موآب ؔ کا تکبر سُنا ہے۔ وہ نہایت مغرور ہے ۔ اُسکی گستاخی بھی اور اُسکی شیخی اور اُسکا گھمنڈ اور اُسکے دِل کا تکبر ۔
یرمیاہ 48 : 30 (URV)
میں اُسکا قہر جانتا ہوں خداوند فرماتا ہے۔ وہ کچھ نہیں اور اُسکی شیخی سے کچھ بن نہ پڑا۔
یرمیاہ 48 : 31 (URV)
اِسلئے میں موآبؔ کے لئے واوَیلا کرونگا۔ہاں سارے موآب ؔ کے لئے میں زار زار رو ؤنگا ۔قیرحرسؔ کے لوگوں کے لئے ماتم کیا جا ئیگا ۔
یرمیاہ 48 : 32 (URV)
اَے سبماہؔ کی تاک میں یغریرؔ کے رونے سے زیادہ تیرے لئے روؤنگا ،تیری شاخیں سُمندر تک پھیل گئیں ۔وہ یغریرؔ کے سُمندر تک پہنچ گئیں ۔غا رتگر تیرے تا بستانی میوؤں پر اور تیرے انگوروں پر آپڑ ا ہے ۔
یرمیاہ 48 : 33 (URV)
خوشی اور شادمانی ہرے بھرے کھیتوں سے موآبؔ کے ملک سے اُٹھائی گئی اور میں نے انگور کے حوض میں مے باقی نہیں چھوڑی ۔اب کوئی للکار کر ۔نہ لتاڑ یگا ۔اُنکا للکا رنا للکارنا نہ ہو گا۔
یرمیاہ 48 : 34 (URV)
حسبونؔ کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الیعالہؔ اور یہضؔ تک اور صنغرؔ سے حوروناؔ یم تک ۔عجلت شلیشیاہؔ تک بلند کرتے ہیں کیونکہ نمریمؔ کے چشمے بھی خراب ہوگئے ہیں ۔
یرمیاہ 48 : 35 (URV)
اور خداوند فرماتا ہے کہ جو کوئی اُونچے مقام پر قربانی چڑھاتا ہے اور جو کوئی اپنے معبودوں کے آگے بخور جلاتا ہے موآب میں سے نیست کردونگا ۔
یرمیاہ 48 : 36 (URV)
پس میرا دل موآب ؔ کے لئے بانسری کی مانند آہیں بھرتا اور قیر حرسؔ کے لوگوں کے لئے شہناؤں کی طرح فغان کرتا ہے کیونکہ اُسکا فراوان ذخیرہ تلف ہوگیا ۔
یرمیاہ 48 : 37 (URV)
فی الحقیقت ہر ایک سر منڈا ہے اور ہر ایک داڑھی کتری گئی ہے ۔ ہر ایک کے ہاتھ پر زخم ہے اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ ۔
یرمیاہ 48 : 38 (URV)
موآبؔ کے سب گھروں کی چھتوں پر اور اُسکے سب بازاروں میں بڑا ماتم ہو گا کیونکہ میں نے موآب ؔ کو اُس کو اُس برتن کی مانند جو پسند نہ آئے توڑا ہے خداوند فرماتا ہے ۔
یرمیاہ 48 : 39 (URV)
وہ واویلا کرینگے اور کہینگے کہ اُس نے کیسی شکست کھائی ! موآب سب اِرد گرد والوں کے لئے ہنسی اور خوف کا باعث ہوگا ۔
یرمیاہ 48 : 40 (URV)
کیونکہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ عقاب کی مانند اُڑ یگا اور موآب کے خلاف بازو پھیلا ئیگا ۔
یرمیاہ 48 : 41 (URV)
وہاں کے شہر اور قلعے لے لئے جا ئینگے اور اُس دن موآبؔ کے بہادروں کے دِل زچہ کے دل کی طرح ہونگے۔
یرمیاہ 48 : 42 (URV)
اور موآبؔ ہلاک کیا جائیگا اور قوم نہ کہلائیگا ۔ اِسلئے کہ اُس نے خداوند کے مقابل اپنے آپکو بلند کیا ۔
یرمیاہ 48 : 43 (URV)
خوف اور گڑھا اور دام تجھ پر مسلط ہونگے اَے ساکن موآبؔ خداوند فرماتا ہے۔
یرمیاہ 48 : 44 (URV)
جو کوئی دہشت سے بھاگے گڑھے میں گریگا اور جو گڑھے سے نکلے دام میں پھنسیگا کیونکہ میں اُ ن پر ہاں موآبؔ پر اُنکی سیاست کا برس لاؤنگا خداوند فرماتا ہے۔
یرمیاہ 48 : 45 (URV)
جو بھاگے سوحسبونؔ سے آگ اور سیحون ؔ کے وسط سے ایک شعلہ نکلیگا اور موآب ؔ کی داڑھی کے کونے کو اور ہر ایک فسادی کی چاند کو کھا جائیگا۔
یرمیاہ 48 : 46 (URV)
ہائے تجھ پر اَے موآبؔ ! کموس ؔ کے ہلاک ہوئے کیونکہ تیرے بیٹوں کو اسیر کرکے لے گئے اور تیری بیٹیا ں بھی اسیر ہوئیں۔
یرمیاہ 48 : 47 (URV)
باوُجود اِسکے میں آخری دنوں میں موآبؔ کے اسیروں کو واپس لاؤنگا خداوند فرماتا ہے۔موآب ؔ کی عدالت یہاں تک ہوئی۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: