یرمیاہ 46 : 1 (URV)
خداوند کا کلام جو یرمیاہؔ نبی پر اقوام کی بابت نازل ہوا ۔
یرمیاہ 46 : 2 (URV)
مصرؔ کی بابت :۔ شاہِ مصرؔ فرعونؔ نکوہ کی فوج کی بابت جو دریای فراتؔ کے کنارے پر کر کمیس ؔ میں تھی جسکو شاہِ بابلؔ نبو کدرؔ ضر نے شاہِ یہوداہؔ یہویقیمؔ بن یوسیاہؔ کے چوتھے برس میں شکست دی۔
یرمیاہ 46 : 3 (URV)
سپر اور ڈھال کو تیار کرو اور لڑائی پر چلے آؤ۔
یرمیاہ 46 : 4 (URV)
گھوڑوں پر ساز لگاؤ ۔ اَے سوا رو!تم سوار ہو اور خود پہن کر نکلو ۔ نیزوں کو صیقل کرو ۔بکتر پہنو ۔
یرمیاہ 46 : 5 (URV)
میں اُنکو گھبرائے ہوئے کیوں دیکھتا ہوں ؟ وہ پلٹ گئے ۔اُنکے بہادروں نے شکست کھائی ۔ وہ بھاگ نکلے اور پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے کیونکہ چاروں طرف خوف ہے خداوند فرماتا ہے۔
یرمیاہ 46 : 6 (URV)
نہ سبکپا بھاگنے پائیگا نہ بہارد بچ نکلیگا ۔شمال میں دریای فراتؔ کے کنارے اُنہوں نے ٹھوکر کھائی اور گر پڑے ۔
یرمیاہ 46 : 7 (URV)
یہ کون ہے جو دریای نیلؔ کی مانند بڑھا چلا آتا ہے جس کا پانی سیلاب کی مانند موجزن ہے؟۔
یرمیاہ 46 : 8 (URV)
مصرؔ نیلؔ کی طرح اُٹھتا ہے اور اُسکا پانی سیلاب کی مانند موجزن ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں چڑھونگا اور زمین کو چھپا لُونگا ۔میں شہروں کو اور اُنکے باشندوں کو نیست کردنگا ۔
یرمیاہ 46 : 9 (URV)
گھوڑے برانگیختہ ہوں۔ رتھ ہوا ہو جائیں اور کُوش وفوط ؔ کے بہادر جو سپر بردار ہیں اور لُودی جو کمان کشی اور تیرا ندازی میں ماہر ہیں نکلیں ۔
یرمیاہ 46 : 10 (URV)
کیونکہ یہ خدا وند ربُّ الافواج کا دن یعنی اِنتقام کا زور ہے تاکہ وہ اپنے دُشمنوں سے اِنتقام لے ۔ پس تلوار کھا جائیگی اور سیر ہوگی اور اُنکے خون سے مست ہوگی کیونکہ خداوند ربُّ الافواج کے لئے شمالی سرزمین میں دریای فراتؔ کے کنارے ایک ذبیحہ ہے۔
یرمیاہ 46 : 11 (URV)
اَے کنواری دُختر مصرؔ !جلعادؔ کو چڑھ جا اور بلسان لے۔ تو بے فائدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمال کرتی ہے۔تو شفا نہ پائیگی۔
یرمیاہ 46 : 12 (URV)
قوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنا اور زمین تیرے نالہ سے معمور ہو گئی کیو نکہ بہادر ایک دوسرے سے ٹکرا کر باہم گرگئے ۔
یرمیاہ 46 : 13 (URV)
وہ کلام جو خداوند نے یرمیاہؔ نبی کو شاہِ بابلؔ نبوکدرؔ ضر کے آنے اور ملک مصرؔ کو شکست دینے کے بارے میں فرمایا ۔:۔
یرمیاہ 46 : 14 (URV)
مصرؔ میں آشکارا کرو ۔مجدالؔ میں اِشتہار دوہاں نوفؔ اور تفخیسؔ میں منادی کرو ۔ کہو کہ اپنے آپکو تیار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔
یرمیاہ 46 : 15 (URV)
تیرے بہادر کیوں بھاگ گئے؟ وہ کھڑے نہ ر ہ سکے کیونکہ خداوند نے اُنکو گرادیا ۔
یرمیاہ 46 : 16 (URV)
اُس نے بہتوں کو گمراہ کیا ۔ہاں وہ ایک دوسرے پر گر پڑے اور اُنہوں نے کہا اُٹھو ہم مہلک تلوار کے ظلم سے اپنے لوگوں میں اور اپنے وطن کو پھر جائیں ۔
یرمیاہ 46 : 17 (URV)
وہ وہاں چلائے کہ شاہِ مصرؔ فرعون ؔ برباد ہوا ۔ اُس نے مُقرر ہ وقت کو گذر جانے دیا۔
یرمیاہ 46 : 18 (URV)
وہ بادشاہ جسکا نام ربُّ الافواج ہے یوں فرماتا ہے کہ مجھے اپنی حیات کی قسم جیسا تبورؔ پہاڑوں میں اور جیسا کربلؔ سُمندر کے کنارے ہے ویسا ہی وہ آئیگا ۔
یرمیاہ 46 : 19 (URV)
اَے بیٹی جو مصرؔ میں رہتی ہے ! اِسیر ی میں جانے کا سامان کر کیونکہ نوفؔ ویران اور بھسم ہوگا۔ اُس میں کوئی بسنے والا نہ رہیگا ۔
یرمیاہ 46 : 20 (URV)
مصرؔ نہایت خوبصورت بچھیا ہے لیکن شمال سے تباہی آتی ہے بلکہ آپہنچی ۔
یرمیاہ 46 : 21 (URV)
اُسکے مزدُور سپاہی بھی اُسکے درمیان موٹے بچھڑوں کی مانند ہیں پر وہ بھی رُوگردان ہوئے ۔وہ اِکٹھے بھاگے۔ وہ کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ اُنکی ہلاکت کا دن اُن پر گیا ۔اُنکی سزا کا وقت آپہنچا ۔
یرمیاہ 46 : 22 (URV)
وہ سانپ کی مانند چلچلائیگی کیونکہ وہ فوج لیکر چڑھائی کرینگے اور کلہاڑے لیکر لکڑ ہاروں کی مانند اُس پر چڑھ آئینگے ۔
یرمیاہ 46 : 23 (URV)
وہ اُسکا جنگل کاٹ ڈالینگے ۔ اگرچہ وہ ایسا گھنا ہے کہ کوئی اُ س میں سے گذر نہیں سکتا خداوند فرماتا ہے کیونکہ وہ ٹڈیو ں سے زیادہ بلکہ بیشمار ہیں ۔
یرمیاہ 46 : 24 (URV)
دُختر مصرؔ رُسوا ہو گی ۔وہ شمالی لوگوں کے حوالہ کی جائیگی ۔
یرمیاہ 46 : 25 (URV)
ربُّ الافواج اِسراؔ ئیل کا خدا فرماتا ہے دیکھ میں آمون ؔ نوکو اور فرعون ؔ اور مصرؔ اور اُسکے معبودوں اور اُسکے بادشاہوں کو یعنی فرعون ؔ اور اُنکو جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں سزا دُونگا ۔
یرمیاہ 46 : 26 (URV)
اور میں اُنکو اُنکے جانی دُشمنوں اور شاہِ بابلؔ نبورکدرؔ ضر اور اُسکے مُلازموں کے حوالہ کردُونگا لیکن اِسکے بعد وہ پھر اَیسی آباد ہوگی جیسی اگلے دِنوں میں تھی خداوند فرماتا ہے۔
یرمیاہ 46 : 27 (URV)
لیکن اَے میرے خادم یعقوب ؔ ہراسان نہ ہوں اور اَے اِسراؔ ئیل گھبرانہ جا کیونکہ دیکھ میں تجھے دُور سے اور تیری اَولاد کو اُنکی اِسیری کی زمین سے رہائی دُونگا اور یعقوب واپس آئیگا اور آرام وراحت سے رہیگا اور کوئی اُسے نہ ڈرائیگا ۔
یرمیاہ 46 : 28 (URV)
اَے میرے خادِم یعقوب ہراسان نہ ہو خداوند فرماتا ہے کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں ۔ اگرچہ میں اُن سب قوموں کو جن میں میں نے تجھے ہانک دیا نیست ونابودکروُ ں تو بھی میں تجھے نیست ونابود نہ کرونگا بلکہ مناسب تنبیہ کرونگا اور ہر گز بے سزا نہ چھوڑونگا ۔
❮
❯