یرمیاہ 31 : 1 (URV)
خداوند فرماتا ہے میں اُس وقت اِسراؔ ئیل کے سب گھرانوں کا خدا ہو نگا اور وہ میرے لوگ ہونگے ۔
یرمیاہ 31 : 2 (URV)
خداوند یوں فرماتا ہے کہ اِسراؔ ئیل میں سے جو لوگ تلوار سے بچے جب وہ راحت کی تلاش میں گئے تو بیابان میں مقبول ٹھہرے ۔
یرمیاہ 31 : 3 (URV)
خداوند قدیم سے مجھ پر ظاہر ہوا اور کہا کہ میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی اِسی لئے میں نے اپنی شفقت تجھ پر بڑھائی ۔
یرمیاہ 31 : 4 (URV)
اَے اِسراؔ ئیل کی کنواری ! میں تجھے پھر آباد کرونگا اور تو آباد ہو جائیگی ۔ تو پھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامل ہونے کو نکلیگی ۔
یرمیاہ 31 : 5 (URV)
تو پھر سامریہؔ کے پہاڑوں پر تاکستان لگائیگی ۔ باغ لگائینگے اور اُسکا پھل کھائینگے ۔
یرمیاہ 31 : 6 (URV)
کیونکہ ایک دن آئیگا کہ افراؔ ئیم کی پہاڑیوں پر نگہبان پُکار ینگے کہ اُٹھو ہم صیون پر خداوند اپنے خدا کے حضور چلیں ۔
یرمیاہ 31 : 7 (URV)
کیونکہ خداوند یو ں فرماتا ہے کہ یعقوب ؔ کے لئے خوشی سے گاؤ اورقوموں کی سرتاج کے لئے للکارو ۔ منادی کرو ۔ حمد کرو اور کہو اَے خداوند اپنے لوگوں کو یعنی اِسراؔ ئیل کے بقیہّ کو بچا ۔
یرمیاہ 31 : 8 (URV)
دیکھو میں شمالی ملک سے اُنکو لاؤنگا اور زمین کی سر حدوں سے اُنکو جمع کرونگا اور اُن میں اندھے اور لنگڑے اور حاملہ اور زچہّ سب ہو نگے ۔ اُنکی بڑی جماعت یہاں واپس آئیگی ۔
یرمیاہ 31 : 9 (URV)
وہ روتے اور مناجات کرتے ہوئے آئینگے ۔میں اُنکی راہبری کرونگا میں اُنکو پانی کی ندیوں کی طرف راہ راست پر چلا ؤنگا جس میں وہ ٹھوکر نہ کھا ئینگے کیونکہ میں اِسراؔ ئیل کا باپ ہوں اور افراؔ ئیم میرا پہلوٹھا ہے۔
یرمیاہ 31 : 10 (URV)
اَے قومو! خداوند کا کلام سُنو اور دور کے جزیروں میں منادی کرو اور کہو کہ جس نے اِسراؔ ئیل کو تتر بتر کیا وہی اُسے جمع کریگا اور اُسکی اَیسی نگہبانی کریگا جیسی گڈریا اپنے گلہ کی۔
یرمیاہ 31 : 11 (URV)
کیونکہ خداوند نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے اور اُسے اُسکے ہاتھ سے جو اُس سے زور آور تھا رہائی بخشی ہے ۔
یرمیاہ 31 : 12 (URV)
پس وہ آئینگے اور صیون کی چوٹی پر گائینگے اور خداوند کی نعمتوں یعنے اناج اور مے اور تیل او ر گائے بیل کے اور بھیڑ بکری کے بچوں کی طرف اِکٹھے رواں ہونگے اور اُنکی جان سیراب باغ کی مانند ہو گی اور وہ پھر کبھی غمزدہ نہ ہو نگے۔
یرمیاہ 31 : 13 (URV)
اُس وقت کنواریا ں اور پیرو جوان خوشی سے رقص کرینگے کیونکہ میں اُنکے غم کو خوشی سے بدل دونگا اور اُنکو تسلی دیکر غم کے بعد شادمان کرونگا ۔
یرمیاہ 31 : 14 (URV)
اور میں کاہنوں کی جان کو چکنائی سے سیر کرونگا اور میرے لوگ میری نعمتوں سے آسودہ ہونگے خداوند فرماتا ہے۔
یرمیاہ 31 : 15 (URV)
خداوند یوں فرماتا ہے کہ رامہؔ میں ایک آواز سُنائی دی ۔ نوحہ اور زار زار رونا ۔ راخلؔ اپنے بچوں کو رو رہی ہے وہ اپنے بچوں کی بابت تسلی پذیر نہیں ہوتی کیونکہ وہ نہیں ہیں ۔
یرمیاہ 31 : 16 (URV)
خداوند یوں فرماتا ہے کہ اپنی زاری کی آواز کو روک اور اپنی آنکھوں کو آنسوؤں سے باز رکھ کیونکہ تیری محنت کے لئے اجر ہے خداوند فرماتا ہے اور وہ دُشمن کے ملک سے واپس آئینگے ۔
یرمیاہ 31 : 17 (URV)
اور خداوند فرماتا ہے تیری عاقیت کی بابت اُمید ہے کیونکہ تیرے بچے پھر اپنی حدود میں داخل ہونگے ۔
یرمیاہ 31 : 18 (URV)
فی الحقیقت میں نے افراؔ ئیم کو اپنے آپ پر یوں ماتم کرتے سُنا کہ تو نے مجھے تنبیہ کی اور میں نے اُس بچھڑے کی مانند جو سدھایا نہیں گیا تنبیہ پائی ۔ تو مجھے پھیر تو میں پھر ونگا کیونکہ تو ہی میرا خدا وند خدا ہے ۔
یرمیاہ 31 : 19 (URV)
کیونکہ پھر نے کے بعد میں نے توبہ کی اور تربیت پانے کے بعد میں نے اپنی ران پر ہاتھ مارا ۔ میں شرمندہ بلکہ پریشان خاطر ہوااِسلئے کہ میں نے اپنی جوانی کی ملامت اُٹھائی تھی۔
یرمیاہ 31 : 20 (URV)
کیا افراؔ ئیم میرا پیارا بیٹا ہے؟ کیا وہ پسندیدہ فرزندہے؟ کیونکہ جب جب میں اُسکے خلاف کچھ کہتا ہوں تو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہوں ۔ اِسلئے میرا دل اُسکے لئے بیتاب ہے۔ میں یقیناًاُس پر رحمت کرونگا خداوند فرماتا ہے ۔
یرمیاہ 31 : 21 (URV)
اپنے لئے سُتون کھڑے کر ۔ اپنے لئے کھمبے بنا۔اُس شاہرا ہ پر دل لگا ۔ ہاں اُسی راہ سے جس سے تو گئی تھی واپس آ۔ اَے اِسراؔ ئیل کی کنورای اپنے اِن شہروں میں واپس آ۔
یرمیاہ 31 : 22 (URV)
اَے برگشتہ بیٹی تو کب تک آوراہ پھر یگی ؟ کیونکہ خداوند نے زمین پر ایک نئی چیز پیدا کی ہے کہ عورت مرد کی حمایت کریگی ۔
یرمیاہ 31 : 23 (URV)
ربُّ الافواج اِسراؔ ئیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ جب میں اُنکے اسیروں کو واپس لاؤنگا تو وہ یہوداہ ؔ کے ملک اور اُسکے شہروں میں پھر یوں کہینگے اَے صداقت کے مسکن ! اَے کوہِ مقدس خداوند تجھے برکت بخشے ۔
یرمیاہ 31 : 24 (URV)
اور یہوداہؔ اور اُسکے سب شہر اُس میں اِکٹھے سُکونت کرینگے کسان اور وہ جو گلے لئے پھرتے ہیں۔
یرمیاہ 31 : 25 (URV)
کیونکہ میں نے تھکی جان کو آسودہ اور ہر غمگین روح کو سیر کیا ہے۔
یرمیاہ 31 : 26 (URV)
اَب میں نے بیدارہو کر نگاہ کی اور میری نیند میرے لئے میٹھی تھی ۔
یرمیاہ 31 : 27 (URV)
دیکھو وہ دن آتے ہے خداوند فرماتا ہے جب میں اِسراؔ ئیل کے گھر میں اور یہوداہؔ کے گھر میں اِنسان کا بیج اور حیوا ن کا بیج بوؤنگا ۔
یرمیاہ 31 : 28 (URV)
اور خداوند فرماتا ہے جس طرح میں اُنکی گھات میں بیٹھکر اُنکو اُکھاڑا اور ڈھا یا اور گرایا اور برباد کیا اور دُکھ دیا اُسی طرح میں نگہبانی کرکے اُنکو بناؤ نگا اور لگاؤ نگا ۔
یرمیاہ 31 : 29 (URV)
اُن ایام میں پھر یوں نہ کہینگے کہ باپ دادا نے کچے انگور کھائے اور اَولاد کے دانت کھٹے ہو گئے ۔
یرمیاہ 31 : 30 (URV)
کیونکہ ہر ایک اپنی ہی بدکرداری کے سبب سے مر یگا ۔ ہر یک جو کچے انگور کھاتا ہے اُسی کے دانت کھٹے ہونگے ۔
یرمیاہ 31 : 31 (URV)
دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے جب میں اِسراؔ ئیل کے گھرانے اور یہوداہؔ کے گھرانے کے ساتھ نیا عہد باندھونگا ۔
یرمیاہ 31 : 32 (URV)
اُس عہد کے مطابق نہیں جو میں نے اُنکے باپ دادا سے کیا جب میں اُنکی دستگیری کی تاکہ اُنکو ملک مصرؔ سے نکال لاؤں اور اُنہوں نے میرے اُس عہد کو توڑا اگرچہ میں اُنکا مالک تھا خداوند فرماتا ہے ۔
یرمیاہ 31 : 33 (URV)
بلکہ یہ وہ عہد ہے جو میں اُن دنوں کے بعد اِسراؔ ئیل کے گھرانے سے باندھونگا ۔ خداوندفرماتا ہے میں اپنی شریعت اُنکے باطن میں رکھو نگا اور اُنکے دِل پر اُسے لکھونگا اور میں اُنکا خدا ہونگا اور وہ میرے لوگ ہو نگے۔
یرمیاہ 31 : 34 (URV)
اور وہ پھر اپنے اپنے پڑوسی اور اپنے اپنے بھائی کو یہ کہکر تعلیم نہیں دینگے کہ خداوند کو پہچانو کیونکہ چھوٹے سے بڑے تک وہ سب مجھے جانینگے خداوند فرماتا ہے اِسلئے کہ میں اُنکی بدکرداری کو بخش دونگا اور اُنکے گناہ کو یا د نہ کرونگا ۔
یرمیاہ 31 : 35 (URV)
خداوند جس نے دِن کی روشنی کے لئے سورج کر مقر ر کیا او ر جس نے رات کی روشنی کے لئے چاند اور ستاروں کا نظام قائم کیا جو سمندر کو موجزن کرتا ہے جس سے اُسکی لہریں شور کرتی ہیں یوں فرماتا ہے ۔ اُسکا نام ربُّ الافواج ہے۔
یرمیاہ 31 : 36 (URV)
خداوند فرماتا ہے اگریہ نظام میرے حضور سے موقوف ہو جائے تو اِسراؔ ئیل کی نسل بھی میرے سامنے سے جاتی رہیگی کہ ہمیشہ تک پھر قوم نہ ہو۔
یرمیاہ 31 : 37 (URV)
خداوند یوں فرماتا ہے کہ اگر کوئی اُوپر آسمان کو ناپ سکے اور نیچے زمین کی بنیاد کا پتہ لگالے تو میں بھی بنی اِسراؔ ئیل کو اُنکے اعمال کے سبب سے رد کردونگا خداوند فرماتا ہے ۔
یرمیاہ 31 : 38 (URV)
دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے کہ یہ شہر حنن ایل کے برج سے کونے کے پھاٹک تک خداوند کے لئے تعمیر کیا جائیگا۔
یرمیاہ 31 : 39 (URV)
اور پھر جریب سیدھی کوہ جاریب ؔ پر سے ہوتی ہوئی جوعاتہؔ کو گھیر لیگی ۔
یرمیاہ 31 : 40 (URV)
اور لاشوں اور راکھ کی تمام وادی اور سب کھیت قدؔ رون کے نالے تک اورگھوڑے پھاٹک کے کونے تک مشرق کی طرف خداوند کے لئے مُقدس ہونگے ۔ پھر وہ ہمیشہ تک نہ کبھی اُکھاڑانہ گرایا جائیگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: