یرمیاہ 20 : 1 (URV)
فشحور بن امیر کاہن نے جو خداوند کے گھر میں سردار ناظم تھا یر میاہ ؔ کو یہ باتیں نبوت سے کہتے سنا ۔
یرمیاہ 20 : 2 (URV)
تب فشحور نے یرمیاہ نبی کو مارا اور اُسے اُس کاٹھ میں ڈالا جو بینمین کے بالائی پھاٹک میں خداوند کے گھر میں تھا۔
یرمیاہ 20 : 3 (URV)
اور دُوسرے دن یوں ہوا کہ فشحور نے یرمیاہ ؔ کوکاٹھ سے نکالا ۔ تب یرمیاہؔ نے اُسے کہا کہ خداوند نے تیرا نام فشحور نہیں بلکہ مجور مسابیب رکھا ہے۔
یرمیاہ 20 : 4 (URV)
کیونکہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں تجھکو تیرے لئے اور تیرے سب دوستوں کے لئے دہشت کا باعث بناؤنگا اور وہ اپنے دُشمنوں کی تلوار سے قتل ہونگے اور تیری آنکھیں دیکھینگی اور میں تمام یہوداہؔ کو شاہ بابل کے حوالہ کردؤنگا اور وہ اُنکواِسیر کرکے بابل میں لے جائیگا اور اُنکو تلوار سے قتل کریگا۔
یرمیاہ 20 : 5 (URV)
اور میں اِس شہر کی ساری دولت اور اِسکے تمام محاسل اور اسکی سب نفیس چیزوں کو اور یہوداہؔ کے بادشاہوں کے سب خزانوں کو دے ڈالونگا ۔ ہاں میں اُنکو اُنکے دُشمنوں کے حوالہ کردُونگا جو اُنکو لُوٹینگے اور بابلؔ کو لے جائینگے ۔
یرمیاہ 20 : 6 (URV)
اور اَے فشخورؔ تو اور تیرا سارا گھرانا اسیری میں جاؤگے اور تو بابلؔ میں پہنچیگا اور وہاں مریگا اور وہیں دفن کیا جائیگا ۔ تو اور تیرے سب دوست جن سے تو نے جھوٹی نبوت کی۔
یرمیاہ 20 : 7 (URV)
اَے خداوند ! تو نے مجھے ترغیب دی ہے اورمیں نے مان لیا۔ تو مجھ سے توانا تھا اور تو غالب آیا ۔ میں دن بھر ہنسی کا باعث بنتا ہوں ۔ ہرایک میری ہنسی اُڑاتا ہے ۔
یرمیاہ 20 : 8 (URV)
کیونکہ جب جب میں کلام کرتا ہوں زور سے پُکارتا ہوں۔ میں نے غضب اور ہلاکت کا اعلان کیا کیونکہ خداوند کا کلام دن بھر میری ملامت اور ہنسی کا باعث ہوتا ہے ۔
یرمیاہ 20 : 9 (URV)
اور اگر میں کہوں کہ میں اُسکا ذکر نہ کرونگا نہ پھر کبھی اُسکے نام سے کلام کرونگا تو اُسکا کلام میرے دل جلتی آگ کی مانند ہے جو میری ہڈیوں میں پوشیدہ ہے اور میں ضبط کرتے کرتے تھک گیا اور مجھ سے رہا نہیں جاتا ۔
یرمیاہ 20 : 10 (URV)
کیونکہ میں نے بہتوں کی تہمت سُنی ۔چاروں طرف دہشت ہے۔ اُسکی شکایت کرو۔وہ کہتے ہیں ہم اُسکی شکایت کرینگے ۔میرے سب دوست میرے ٹھوکر کھائے ۔ تب ہم اُس پر غالب آئینگے اور اُس سے بدلہ لینگے۔
یرمیاہ 20 : 11 (URV)
لیکن خداوند مہیب بہادر کی مانند میری طرف ہے۔اِسلئے مجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالب نہ آئے ۔وہ نہایت شرمندہ ہُوئے اِسلئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا ۔اُنکی شرمندگی ہمیشہ تک رہیگی ۔ کبھی فراموش نہ ہوگی ۔
یرمیاہ 20 : 12 (URV)
پس اَے ربُّ الافواج ! تو جو صادقوں کو آزماتا اور دل ودماغ کو دیکھتا ہے اُن سے بدلہ لیکر مجھے دکھا اِسلئے کہ میں نے اپنا دعویٰ تجھ پر ظاہر کیا ہے۔
یرمیاہ 20 : 13 (URV)
خداوند کی مدح سرائی کرو۔ خداوند کی ستائش کرو کیونکہ اُس نے مسکین کی جان کوبدکرداروں کے ہاتھ سے چھڑایا ہے ۔
یرمیاہ 20 : 14 (URV)
لعنت اُس دن پر جس میں میں پیدا ہوا ۔وہ دن جس میں میری ماں نے مجھکو جنم دیا ہرگز مُبارک نہ ہو۔
یرمیاہ 20 : 15 (URV)
لعنت اُس آدمی پر جس نے میرے باپ کو یہ کہکر خبر دی کہ تیرے ہاں بیٹا پیدا ہُوا اور اُسے بہت خوش کیا۔
یرمیاہ 20 : 16 (URV)
ہاں وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو جنکو خداوند نے شکست دی اور افسوس نہ کیا اور وہ صُبح کو خوفناک شور سُنے اور دوپہر کے وقت بڑی للکار ۔
یرمیاہ 20 : 17 (URV)
اِسلئے کہ اُس نے مجھے رحم ہی میں قتل نہ کیا کہ میری ماں میری قبر ہوتی اور اُسکا رحم ہمیشہ تک بھرارہتا ۔
یرمیاہ 20 : 18 (URV)
میں پیدا ہی کیوں ہوا کہ مشقت اور رنج دیکھوں اور میرے دِن رُسوائی میں کٹیں ؟۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: