یسعیاہ 62 : 1 (URV)
صیون کی خاطر میں چپ نہ رہوں گا اور یروشلیم کی خاطر میں دم نہ لوں گا جب تک کہ اس کی صداقت نور کی مانند نہ چمکے اور اس کی نجات روشن چراغ کی طرح جلوہ نہ ہو۔
یسعیاہ 62 : 2 (URV)
(2-3) تب قوموں پر تیری صداقت اور سب بادشاہوں پر تیری شوکت ظاہر ہو گی اور تو ایک نئے نام سے کہلائے گی جو خدا وند کے ہاتھ میں جلالی تاج اور اپنے خدا کی ہتھیلی میں شاہانہ افسرہو گی۔
یسعیاہ 62 : 3 (URV)
یسعیاہ 62 : 4 (URV)
تو آگے کو متروکہ نہ کہلائے گیاور تیرے ملک کا نام پھر کبھی خرابہ نہ ہوگا بلکہ تو پیاری سر زمین سہاگن کہلائے گی کیونکہ خدا وند تجھ سے خوش ہے اور تیری زمین خاوند والی ہو گی۔
یسعیاہ 62 : 5 (URV)
کیونکہ جس طرح جوان مرد کنواری عورت کو بیاہ لاتا ہےاسی طرح تیرے بیٹے تجھے بیاہ لیں گے جس طرح دلہا دلہن میں راحت پاتا ہے اُسی طرح تیرا خدا تجھ میں مسرور ہوگا۔
یسعیاہ 62 : 6 (URV)
اے یروشلیم میں تیری دیواروں پر نگہبان مقرر کئے ہیں۔وہ دن رات کبھی خاموش نہ ہو گے اے خداوند کا ذکر کرنے والو خاموشنہ ہو۔
یسعیاہ 62 : 7 (URV)
اور جب تک وہ یرشلیم کو قائم کر کے روی زمین پر محمود بنائے اُسے آرام نہ لینے دو۔
یسعیاہ 62 : 8 (URV)
خدا وند نے اپنے ہاتھ اور اپنے قوی بازو کی قسم کھائی ہے کہ یقینا میں آگے کو تیرا غلہ تیرے دشمنوں کے کھانے کو نہ دوں گا اور نبے گانوں کے بیٹےتیری مے جس کے لئے تو نے محنت نہیں پئیں گے
یسعیاہ 62 : 9 (URV)
بلکہ وہی جنہوں نے فصل جمع کی ہے۔اس میں سے کھائیں گے اور خدا وند کی حمد کےیں گے اور وہ جو ذخیرہ میں لئے ہیں اسے میرے مقدس کی بار گاہوں میں پئیں گے
یسعیاہ 62 : 10 (URV)
گزر جائو پھاٹکوں سے گزر جائے!لوگوں کے لئے راہ درست کرواور شاہراہ اُنچی اور بلند کرو۔پتھر چن کر معاف کر دو۔لوگوں کے لئے جھنڈا کھٹر کرو۔
یسعیاہ 62 : 11 (URV)
دیکھ خدا وند نے انتہای زمین تک اعلان دیا ہے۔دختر صیون سے کہو دیکھ تیرا نجات دینے وال آتا ہے۔دیکھ اُس کا اجر اُس کے ساتھ اور اُکا کام اُس کے سامنے ہے
یسعیاہ 62 : 12 (URV)
اور وہ مقدس لوگ اور خدا وند کے خریدے ہوئے کہلائیں گے اور تو مطلوبہ یعنی گیر متروک شہر کہلائے گی۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12