یسعیاہ 49 : 1 (URV)
اے جزیرو میری سنو ! اے امتو جو دور ہو کان لگاؤخداوند نے مجھے رَحِم سے ہی بلایا ۔ بطن مادر سے ہی اس نے میرے نام کا ذکر کیا ۔
یسعیاہ 49 : 2 (URV)
اس نے میرے منہ کو تیز تلوار کی مانند بنایا اور مجھ کو اپنے ہاتھ کے سایہ تلے چھپایا اس نے مجھے تیر آبدار کیا اور اپنے ترکش میں مجھے چھپا رکھا۔
یسعیاہ 49 : 3 (URV)
اس نے مجھ سے کہا تو میرا خادم ہے تجھ میں اے اسرائیل میں اپنا جلال ظاہر کرونگا ۔
یسعیاہ 49 : 4 (URV)
تب میں نے کہا میں نے بے فائدہ مشقت اٹھائی۔ میں نے اپنی قوت بے فائدہ بطالت میں صرف کی تو بھی یقیناً میرا حق خداوند کےساتھ اور میرا اجر خدا کے پاس ہے۔
یسعیاہ 49 : 5 (URV)
چونکہ میں خدا کی نظر میں جلیل القدر ہوں اور وہ میری توانائی ہے اس لیے وہ جس نے مجھے رَحِم سے ہی بنایا تاکہ اسکا خادم ہو کر یعقوب کو اسکے پاس واپس لاؤں اوراسرائیل کو اس کے پاس جمع کروں یوں فرماتا ہے۔
یسعیاہ 49 : 6 (URV)
س ہاں خداوند فرماتا ہے کہ یہ تو ہلکی سی بات ہے کہ تو یعقوب کے قبائل کو برپا کرنے اور محفوظ اسرائیلیوں کو واپس لانے کے لیے میرا خادم ہو بلکہ میں تجھ کو قوموں کے لیے نور بناونگا کہ تجھ سے میری نجات زمین کے کناروں تک پہنچے۔
یسعیاہ 49 : 7 (URV)
خداونداسرائیل کا فدیہ دینے والا اور اسکا قدوس اسکو جسے انسان حقیر جانتا ہے اور جس سے قوم کو نفرت ہے اور جو حاکموں کا چاکر ہے یو ں فرماتا ہے کہ بادشاہ دیکھنگے اور اٹھ کھڑے ہونگے اور امرا سجدہ کرینگے ۔ خداوند کے لیے جو صادق القول اوراسرائیل کا قدوس ہے جس نے تجھے برگذیدہ کیا ہے۔
یسعیاہ 49 : 8 (URV)
خداوند یوں فرماتا ہے کہ میں نے قبولیت کے وقت تیری سنی اور نجات کے دن تیری مدد کی اور میں تیری حفاظت کرونگا اور لوگوں کےلیے تجھے ایک عہد ٹھہراونگا تاکہ ملک کو بحال کرے اورویران میراث وارثوں کو دے۔
یسعیاہ 49 : 9 (URV)
تاکہ تو قیدیوں کو کہے کہ نکل چلو اور انکو جو اندھیرے میں ہیں کہ اپنے آپ وک دکھلاؤ۔ وہ راستوں میں چرینگے اور سب ننگے ٹیلے انکی چراگاہیں ہونگے۔
یسعیاہ 49 : 10 (URV)
وہ نہ بھوکے ہونگے اور نہ پیاسے اور نہ گرمی اوردھوپ سے انکو ضرر پہنچے گا کیونکہ وہ جسکی رحمت ان پر ہے انکا کا رہنما ہو گا اور پانی کے سوتوں کی طرف انکی راہبری کریگا۔
یسعیاہ 49 : 11 (URV)
اور میں اپنے سارے کوہستان کو ایک راستہ بنادونگا اور میری شاہرائیں اونچی کی جائیں گی۔
یسعیاہ 49 : 12 (URV)
دیکھ یہ دور سے اور یہ شمال اوتر مگرب سے اور یہ سیسنیم کے ملک سے آئینگے۔
یسعیاہ 49 : 13 (URV)
اے آسمانو گاؤ! اے زمین شادمان ہو اے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خداوند نے اپنے لوگوں کو تسلی بخشی ہے اور اپنے رنجوروں پر رحم فرمائیگا۔
یسعیاہ 49 : 14 (URV)
لیکن صیون کہتی ہے یہوواہ نے مجھے ترک کیا ہے اور خداوند مجھے بھول گیا ہے۔
یسعیاہ 49 : 15 (URV)
کیا ممکن ہے کہ کوئی ماں اپنے شیر خوار بچے کو بھول جائے اوراپنے رحم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ ہاں وہ شاید بھول جائے پر میں تجھے نہ بھولونگا۔
یسعیاہ 49 : 16 (URV)
دیکھ میں نے تیری صورت اپنی ہتھیلیوں پر کھود رکھی ہے اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
یسعیاہ 49 : 17 (URV)
تیرے فرزند جلدی کرتے ہیں اور وہ جو تجھے برباد کرنے اور اجاڑنے والے تھے تجھ سے نکل جائینگے۔
یسعیاہ 49 : 18 (URV)
اپنی آنکھیں اٹھا کر چاروں طرف نظر کر یہ سب کے سب ملکر اکٹھے ہوتے ہیں اورتیرے پاس آتے ہیں۔ خداوند فرماتا ہے مجھے اپنی حیات کی قسم کہ تو یقیناً ان سب کو زیور کی مانند پہن لے گی اور ان سے دلہن کی مانند آراستہ ہو گی۔
یسعیاہ 49 : 19 (URV)
کیونکہ تیری ویران اور اجڑی جگہوں میں اور تیرے برباد ملک میں اب یقیناً بسنے والے گنجایش سے زیادہ ہونگے اورتجھ کو غارت کرنے والے دورہو جائینگے۔
یسعیاہ 49 : 20 (URV)
بلکہ وہ تیرے بیٹے جو تجھ سے لے لئے گئے تھے تیرے کانوں میں پھر کہینگے کہ بسنے کی جگہ بہت تنگ ہے ہمکو بسنے کی جگہ دے۔
یسعیاہ 49 : 21 (URV)
تب تو اپنے دل میں کہیگی کون میرے لیے انکا باپ ہوا؟ کہ میں تو لاولد ہو گئی اور اکیلی تھی۔ میں تو جلا وطنی اور آوارگی میں رہی سو کس نے انکو پالا؟ دیکھ میں تو اکیلی رہ گئی تھی پھر یہ کہاں تھے؟ ۔
یسعیاہ 49 : 22 (URV)
خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں قوموں پر ہاتھ اٹھاونگا اور امتوں پر اپنا جھنڈا کھرا کرونگا اوروہ تیرے بیٹوں کو اپنی گود میں لے آئینگے اورتیری بیٹیوں کو اپنے کندھوں پر بِٹھا کر پہنچائینگے۔
یسعیاہ 49 : 23 (URV)
اوربادشاہ تیرے مربی ہونگے اور انکی بیویاں تیری دایہ ہونگی ۔ وہ تیرے سامنے منہ کےبل زمین پر گرینگے اورتیرے پاؤں کی خاک چاٹینگے اورتو ہی جانیگی کہ میں ہی خداوند ہوں جسکے منتظر شرمندہ نہ ہونگے۔
یسعیاہ 49 : 24 (URV)
کیا زبردست سے شکارچھین لیا جائیگا؟ اورکیا راستباز کےقیدی چھڑا لیے جائینگے؟ ۔
یسعیاہ 49 : 25 (URV)
خداوند یوں فرماتا ہے کہ زور آور کے اسیر بھی لےلئے جائینگے اور مہیب کا شکارچھڑا لیا جائیگا کیونکہ میں اس سے جو تیرے ساتھ جھگڑا کرتا ہے جھگڑونگا اورتیرے فرزندوں کو بچا لونگا۔
یسعیاہ 49 : 26 (URV)
اورمیں تم پر ظلم کرنے والوں کو ان کا ہی گوشت کھلاونگا اور وہ میٹھی مے کی مانند اپنا ہی لہو پی کر بدمست ہو جائینگے اور ہر فرد بشر جانیگا کہ کہ میں خداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقوب کا قادر تیرا فدیہ دینے والا ہوں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: