یسعیاہ 46 : 1 (URV)
بیل جھکتا ہے بنو خم ہوتا ہے انکے بت جانوروں اور چوپایوں پر لدے ہیں جو چیزیں تم اٹھائے پھرتےتھے تھکے ہوئے چوپایوں پر لدی ہیں ۔
یسعیاہ 46 : 2 (URV)
وہ جھکتے اور باہم خم ہوتےہیں وہ اس بوجھ کو بچانہ سکے اور وہ آپ ہی اسیری میں چلے گئے ہیں۔
یسعیاہ 46 : 3 (URV)
اے یعقوب کے گھرانے اور اے اسرائیل کے سب باقی ماندہ لوگو جنکو بطن ہی سے میں نے اٹھایا اور جنکو رحم ہی سے میں نے گود لیا میری سنو۔
یسعیاہ 46 : 4 (URV)
میں تمہارے بڑھاپے تک وہی ہوں اورسر سفید ہونے تک تم کو اٹھائے پھرونگا۔ میں ہی نے خلق کیا اور میں ہی اٹھاتا رہونگا۔ میں ہی لے چلونگا اور میں ہی رہائی دونگا۔
یسعیاہ 46 : 5 (URV)
تم مجھے کس سے تشبیہ دو گے اور مجھے کس کے برابر ٹھہراؤ گے اور مجھے کس کی مانند کہو گے تاکہ ہم مشابہ ہوں؟ ۔
یسعیاہ 46 : 6 (URV)
جو تھیلی سے با افراط سونا نکالتے اور چاندی کو ترازو میں تولتے ہیں وہ سنار کو اجرت پر لگاتے ہیں اور وہ اس سے ایک بت بناتاہے پھر وہ اسکے سامنے جھکتےبلکہ سجدہ کرتے ہیں۔
یسعیاہ 46 : 7 (URV)
وہ اسے کندھے پر اٹھاتےہیں وہ اسے لے جا کر اسکی جگہ پر نصب کرتے ہیں اوروہ کھڑا رہتا ہے ۔ وہ اپنی جگہ سے سرکتا نہیں بلکہ کوئی اسی پکارے تو نہ اسے جواب دے سکتا ہے اور نہ مصیبت سے چھڑا سکتا ہے۔
یسعیاہ 46 : 8 (URV)
اے گنہگارو! اسے یاد رکھو اور مرد بنو۔ اس پر پھر سوچو۔
یسعیاہ 46 : 9 (URV)
پہلی باتوں کو جو قدیم سے ہیں یاد کرو کہ میں خدا ہوں اور کوئی دوسرا نہیں ۔ میں خدا ہوں اور کوئی مجھ سا نہیں۔
یسعیاہ 46 : 10 (URV)
جو ابتدا سے ہی انجام کی خبر دیتاہوں اور ایّامِ قدیم سے وہ باتیں جو اب تک وقوع میں نہیں آئیں بتاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میری مصلحت قائم رہے گی اور میں اپنی مرضی بالکل پوری کرونگا ۔
یسعیاہ 46 : 11 (URV)
جو مشرق سے عقاب کو یعنی اس شخص کو جو میرے ارادہ کو پورا کریگا دور کے ملک سے بلاتا ہوں میں ہی نے یہ کیا اور میںہی اسکو وقوع میں لاونگا۔ میں نے اس کا ارادہ کیا اور میں ہی اسے پورا کرونگا ۔
یسعیاہ 46 : 12 (URV)
اے سخت دلو جو صداقت سےدور ہو میری سنو۔
یسعیاہ 46 : 13 (URV)
میں اپنی صداقت کو نزدیک لاتا ہوں ۔ وہ دور نہیں ہو گی اور میری نجات تاخیر نہیں کریگی اور میں صیون کو نجات اوراسرائیل کو اپنا جلال بخشونگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: