اِمثال 15 : 1 (URV)
نرم جواب قہر کو دور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں ۔
اِمثال 15 : 2 (URV)
داناوں کی زبان علم کا درست بیان کرتی ہے۔پر احمقوں کا منہ حمایت اگلتا ہے۔
اِمثال 15 : 3 (URV)
خداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں اور نیکوں اور بدوں کی نگران ہیں۔
اِمثال 15 : 4 (URV)
صحت بخش زبان حیات کا درخت ہے پر اسکی کجگوئی روح کی شکستگی کا باعث ہے۔
اِمثال 15 : 5 (URV)
احمق اپنے باپ کی تربیت کو حقیر جٓانتا ہے پر تنبیہ کا لحاظ رکھنے والا ہوشیار ہوجٓاتا ہے۔
اِمثال 15 : 6 (URV)
صادق کے گھر میں بڑا خزانہ ہے پر شریر کی آمدنی میں پریشانی ہے۔
اِمثال 15 : 7 (URV)
داناوں کے لب علم پھیلاتے ہیں پر احمقوں کے دل ایسے نہیں۔
اِمثال 15 : 8 (URV)
شریروں کے ذبیحہ سے خداوند کو نفرت ہے پر راستکار کی دعا اسکی خوشنودی ہے۔
اِمثال 15 : 9 (URV)
شریروں کی روش سے خداوند کو نفرت ہےپر وہ صداقت کے پیرو سے محبت رکھتاہے۔
اِمثال 15 : 10 (URV)
راہ سے بھٹکنے والے کے لئے سخت تادیب ہے اور تنبیہ سے نفرت کرنے والا مریگا۔
اِمثال 15 : 11 (URV)
جب پاتال اور جہنم خداوند کے حضور کھلے ہیں تو بنی آدم کے دل کا کیا ذکر ؟
اِمثال 15 : 12 (URV)
ٹھٹھاباز تنبیہ کو دوست نہیں رکھتا اور داناوں کی مجلس میں ہر گز نہیں جٓاتا ۔
اِمثال 15 : 13 (URV)
خوش دلی خندہ روئی پیدا کرتی ہےپر دل کی غمگینی سے انسان شکستہ خاطرہوتا ہے۔
اِمثال 15 : 14 (URV)
صاحب فہم کا دل علم کا طالب ہے پر احمقوں کی خوراک حمایت ہے۔
اِمثال 15 : 15 (URV)
مصیبت زدہ کے تمام ایام بُرے ہیں پر خوش دل ہمیشہ جشن کرتا ہے۔
اِمثال 15 : 16 (URV)
تھورا جو خداوند کے خوف کے ساتھ ہو اس بڑے گنج سے جو پریشانی کے ساتھ ہو بہتر ہے۔
اِمثال 15 : 17 (URV)
محبت والے گھر میں ذرا سا ساگ پات عداوت والے گھر میں پلے ہوئے بیل سے بہتر ہے۔
اِمثال 15 : 18 (URV)
غضبناک آدمی فتنہ برپاکرتا ہےپر جو قہر میں دھیما ہے جھگڑامٹاتا ہے۔
اِمثال 15 : 19 (URV)
کاہل کی راہ کانٹوں کی آڑسی ہے پر راستکاروں کی روش شاہراہ کی مانند ہے۔
اِمثال 15 : 20 (URV)
دانا بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہےپر احمق اپنی ماں کی تحقیر کرتا ہے۔
اِمثال 15 : 21 (URV)
بے عقل کے لئے حمایت شادمانی کا باعث ہے پر صاحب فہم اپنی روش کو درست کرتا ہے۔
اِمثال 15 : 22 (URV)
صلاح کے بغیر ارادے پورے نہیں ہوتے پر صلاحکاروں کی کثرت سے قیام پاتے ہیں ۔
اِمثال 15 : 23 (URV)
آدمی اپنے منہ کے جواب سے مسُرور ہوتا ہے اور با موقع بات کیا خوب ہے!
اِمثال 15 : 24 (URV)
دانا کے لئے زندگی کی راہ اُوپر کو جٓاتی ہے تاکہ وہ پاتال میں اترنے سے بچ جٓائے۔
اِمثال 15 : 25 (URV)
خداوند مغروروں کا گھر ڈھا دیتا ہے پر وہ بیوہ کے سوانے کو قائم کرتا ہے ۔
اِمثال 15 : 26 (URV)
برےمنصوبوں سے خداوند کو نفرت ہے پر پاک لوگوں کا کلام پسندیدہ ہے۔
اِمثال 15 : 27 (URV)
نفع کا لالچی اپنے گھرانے کو پریشان کرتا ہے پر جس کو رشوت سے نفرت ہے زندہ رہئیگا ۔
اِمثال 15 : 28 (URV)
صادق کا دل سوچ کر جواب دیتا ہے پر شریروں کا منہ بُری باتیں اُگلتا ہے۔
اِمثال 15 : 29 (URV)
خداوند شریروں سے دُور ہے پر وہ صادقوں کی دُعا سُنتا ہے۔
اِمثال 15 : 30 (URV)
آنکھوں کا نُور دِل کو خوش کرتا ہےاور خوشخبری ہڈیوں میں فربہی پیدا کرتی ہے۔
اِمثال 15 : 31 (URV)
جو زندگی بخش تنبیہ پر کان لگاتا ہے داناوں کے درمیان سکونت کریگا ۔
اِمثال 15 : 32 (URV)
تربیت کو رد کرنے والا اپنی ہی جٓان کا دشمن ہے پر تنبیہ پر کان لگانے والا فہم حاصل کرتا ہے۔
اِمثال 15 : 33 (URV)
خداوند کا خوف حکمت کی تربیت ہےاور سرفرازی سے پہلے فروتنی ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: