خُروج 26 : 1 (URV)
اور تُو مسکن کے لئے دس بنانا ۔ یہ بٹے ہو ئے باریک کتان اور آسمانی قِرمزی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے ہو ں اور اِن میں کسی ماہر اُستاد سے کروبیوں کی صُورت کڑھوانا ۔
خُروج 26 : 2 (URV)
ہر پردہ کی لمبائی اٹھائیس ہاتھ اور چوڑائی چار ہاتھ ہو اور سب پردے ایک ہی نا پ کے ہوں ۔
خُروج 26 : 3 (URV)
اور پا نچ پر دے ایک دُوسرے سے جو ڑے جا ئیں ۔
خُروج 26 : 4 (URV)
اور تُو ایک بڑے پردہ کے حا شیہ میں بٹے ہُو ئے کنا رے کی طرف جو جو ڑا جا ئیگا آسمانی رنگ کے تُکمے بنا نا اور اَیسے ہ دُوسرے بڑے پردہ کے حا شیہ میں جو اِسکے ساتھ ملا یا جا ئیگا تُکمے بنا نا ۔
خُروج 26 : 5 (URV)
پچاس تُکمے ایک بڑے پردہ میں بنا نا اور پچاس ہی دُوسرے بڑے پردہ کے حا شیہ میں جو اِسکے ساتھ ملا یا جا ئیگا بنا نا اور سب تُکمے ایک دُوسرے کے آمنے سا منے ہو ن ۔
خُروج 26 : 6 (URV)
اور سو نے کی پچاس گُھنڈیا ں بنا کر اِن پردوں کو اِن ہی گُھنڈیوں سے ایک دُوسر ے کے ساتھ جوڑ دینا ۔ تب وہ مسکن ایک ہو جائیگا ۔
خُروج 26 : 7 (URV)
اور تُو بکری کے بال کے پردے بنا نا تاکہ مسکن کے اُوپر خیمہ کا کام دیں ۔ اَیسے پردے گیارہ ہو ں ۔
خُروج 26 : 8 (URV)
اور ہر پردہ کی لمبا ئی تیس ہاتھ اور چو ڑائی چار ہا تھ ہو ۔ وہ گیارہ ہوں ۔ پردے ایک ہی نا پ کے ہو ں ۔
خُروج 26 : 9 (URV)
اور تُو پا نچ پردے ایک جگہ اور چھ پر دے ایک جگہ آپس میں جوڑ دینا اور چھٹے پردہ کو خیمہ کے سامنے موڑ کر دُہرا کر دینا ۔
خُروج 26 : 10 (URV)
اور تُو پچا س تُکمے اُس پردہ کے حاشیہ میں جو با ہر سے ملا یا جائیگا اور پچاس ہی تُکمے دُوسری طرف کے پردے کے حاشیہ میں جو با ہر سے ملا یا جا ئیگا بنا نا ۔
خُروج 26 : 11 (URV)
اور پیتل کی پچاس گُھنڈیاں بنا کر اِن گُھنڈیوں کو تُکموں میں پہنا دینا اور خیمہ کو جو ڑ دینا تاکہ وہایک ہو جا ئے ۔
خُروج 26 : 12 (URV)
اور خیمہ کے ہر دوں کا لٹکا ہو ا حصّہ یعنی آدھا پردہ جو بچ رہیگاوہ مسکن کی پچھلی طرف لٹکا ر ہے ۔
خُروج 26 : 13 (URV)
اور خیمہ کے پردوں کی لمبائی کئ با قی حصّہ میں سے ایک ہا تھ پر دہ اِدھر سے اور ایک ہا تھ پر دہ اُدھر سے مسکن کی دونوں طرف اِدھر اور اُدھر لٹکا ر ہے تا کہ اُسے ڈھا نک لے ۔
خُروج 26 : 14 (URV)
اور تُو اِس خیمہ کے لئے مینڈھو ں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالوں کا غلاف اور اُسکے اُوپر تخسوں کی کھا لو ں کا غلاف بنانا ۔
خُروج 26 : 15 (URV)
اور تُو مسکن کے لئے کیکر کی لکڑی کے تختے بنانا کہ کھڑے کئے جائیں ۔
خُروج 26 : 16 (URV)
ہر تختہ کی لمبا ئی دس ہا تھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہا تھ ہو۔
خُروج 26 : 17 (URV)
اور ہر تختہ میں دو دو چُولیں ہو ں جو ایک دُو سری سے ملی ہو ئی ہو ں ۔ مسکن کے سب تختے اِسی طرح کے بنا نا ۔
خُروج 26 : 18 (URV)
اور مسکن کے لئے جو تختے تُو بنا ئیگا اُن میں سے بیس تختے جنوبی سمت کے لئے ہوں ۔
خُروج 26 : 19 (URV)
اور اِن بیسوں تختوں کے نیچے چا ندی کے چا لیس خا نے بنا نا یعنی ہر ایک تختہ کے نیچے اُسکی دونوں چُولوں کے لئے دو دو خا نے ۔
خُروج 26 : 20 (URV)
اور مسکن کی دُوسری طرف یعنی شما لی سمت کے لئے بیس تختے ہو ں
خُروج 26 : 21 (URV)
اور اُنکے لئے بھی چا ندی کے چا لیس ہی خا نے ہو ں یعنی ایک تختہ کے نیچے دو دو خا نے ۔
خُروج 26 : 22 (URV)
اور مسکن کے پچھلے حصّہ کے لئے مغربی سمت میں چھ تختے بنا نا ۔
خُروج 26 : 23 (URV)
اور اُسی پچھلے حصّہمیں مسکن کے کو نو ں کے لئے دو تختے بنا نا ۔
خُروج 26 : 24 (URV)
یہ نیچے سے دُہر ے ہو ں اور اِسی طرح اُوپر کے سر ے تک آکر ایک حلقہ میں ملا ئے جا ئیں ۔ دو نو ں تختے اِسی ڈھب کے ہو ں ۔ یہ تختے دو نو ں کو نو ں کے لئے ہو نگے ۔
خُروج 26 : 25 (URV)
پس آٹھ تختے اور چا ندی کے سو لہ خا نے ہو نگے یعنی ایک ایک تختہ کے لئے دو دو خا نے ۔
خُروج 26 : 26 (URV)
اور تُو کیکر کی لکڑی کے بینڈے بنا نا ۔ پا نچ بینڈے مسکن کے ایک پہلو کے تختوں کے لئے ۔
خُروج 26 : 27 (URV)
اور پا نچ بینڈے مسکن کے دُوسرے پہلُو کے تختوں کے لئے اور پا نچ بینڈے مسکن کے پچھلے حصّہ یعنی سمت کے تختوں کے لئے ۔
خُروج 26 : 28 (URV)
اور وسطی مینڈا جو تختوں کے بیچ میں ہو وہ خیمہ کی ایک حدّ سے دُوسری حدّتک پہنچے۔
خُروج 26 : 29 (URV)
اور تُو تختوں کو سو نے سے منڈھنا اور بینڈوں کے گھروں کے لئے سو نے کے کڑے بنا نا اور بینڈوں کو بھی سو نے سے منڈھنا ۔
خُروج 26 : 30 (URV)
اور تُو مسکن کو اُسی نمونہ کے مُطابق بنا نا جو پہا ڑ پر تجھے دکھا یا گیا ہے ۔
خُروج 26 : 31 (URV)
اور تُو آسما نی ۔ ارغوانی اور سُرخ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا ایک پردہ بنا نا اور اُس میں کسی ما ہر اُستاد سے کروبیوں کی صُورت کڑھوانا ۔
خُروج 26 : 32 (URV)
اور اُسے سو نے سے منڈھے ہو ئے کیکر کے چا ر سُتونوں پر لٹکا نا ۔ اُنکے کُنڈے سو نے کے ہو ں اور چا ند ی کے چار خا نوں پر کھڑے کئے جا ئیں ۔
خُروج 26 : 33 (URV)
اور پردہ کو گھُنڈیو ں کے نیچے لٹکا نا اور شہادت کے صنُدوق کو وہیں پردہ کے اندر لے جا نا اور یہ پردہ تُمہارے لئے پا ک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کریگا ۔
خُروج 26 : 34 (URV)
اور تُو سر پوش کو پاک ترین مقام میں شہادت کے صنُدوق پر رکھنا ۔
خُروج 26 : 35 (URV)
اور میز کو پردہ کے باہر دھر کر شمعدان کو اُسکے مقابل مسکن کی جنوبی سمت میں رکھنا یعنی میز شمالی سمت میں رکھنا ۔۔
خُروج 26 : 36 (URV)
اور تُو ایک پردہ کے دروازہ کے لئے آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان اور اُس پر بیل بُو ٹے کڑھے ہُوئے ہوں ۔
خُروج 26 : 37 (URV)
اور اِس پردہ کے لئے کیکر کی لکڑی کے پانچ ستُون بنانا اور اُنکو سونے سے منڈھنا اور اُنکے کُنڈے سونے کے ہو ں جنکے لئے تُو پِیتل کے پانچ خانے ڈھا لکر بنا نا ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37