خُروج 15 : 1 (URV)
اور یُوں کہنے لگے : مَیں خداوند کی ثنا گائُونگا کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتحمند ہوا ۔ اُس نے گھوڑے کو سوار سمت سمندر میں ڈال دیا خداوند میرا زُور اور راگ ہے ۔ وہی میری نجات بھی ٹھہرا ۔
خُروج 15 : 2 (URV)
وہ میرا خُدا ہےمَیں اُ سکی بڑائی کرونگا ْ وہ میرے باپ کا خُداہے ۔ میں اُسکی بُزرگی کرونگا۔
خُروج 15 : 3 (URV)
خُداوند صاخِب جنگ ہے یہوداہ اُسکا نام ہے ۔
خُروج 15 : 4 (URV)
فرعون کے رتھوں اور لشکر کو اُس نے سمندرمیں ڈالدیا اور اسکے چیدہ سردار بحرِ قلزم میں غرق ہوئے۔
خُروج 15 : 5 (URV)
گہرے پانی نےاُنکو چھپا لِیا۔وہ پتھر کی مانند تہ میں چلے گئے ۔
خُروج 15 : 6 (URV)
اے خداوند ؛ تیرا دہنا ہاتھ قدرت کے سبب سے جلالی ہے۔ اَے خُداوند ؛تیرا دہنا ہاتھ دُشمن کو چکنا چور کر دیتا ہے ۔
خُروج 15 : 7 (URV)
تُو اپنی عظمت کے زور سے اپنے مُخالفوں کو تہ و بالا کرتا ہے ۔تو اپنا قہر بھیجتا ہے اور وہ اُن کو کھو نٹی کی مانند بھسم کر ڈالتا ہے ۔
خُروج 15 : 8 (URV)
تیرے نتھنوں کے دم سے پانی کا ڈھیر لگ گیا سیلاب تُو دے کی طرح سیدھے کھڑے ہو گئے اور گہرا پانی سمندر کے بیچ میں جم گیا ۔
خُروج 15 : 9 (URV)
دشمن نے تو یہ کا تھا میں پیچھا کرونگا ۔میں جا پکڑونگا میں لوٹ کا مال تقسیم کرونگا ۔ان کی تباہی سے میرا کلیجہ ٹھنڈا ہو گا ۔میں اپنی تلوار کھنچ کر اپنے ہی ہاتھ سے اُن کو ہلاک کرونگا ۔
خُروج 15 : 10 (URV)
تُو نے اپنی آندھی کی پُھونک ماری تو سمندر نے اُنکو چھپالیا ۔وہ زور کےپانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے۔
خُروج 15 : 11 (URV)
مبعودوں میں اَسے خُداوند ۔تیری مانند کَون ہے ؟ کَون ہے جو تیری مانند اپنے تقدُس کے باعث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والااور صاحبِ کرامات ہے ؟
خُروج 15 : 12 (URV)
تُو نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھایا تو زمین اُنکو نِگل گئی ۔
خُروج 15 : 13 (URV)
اپنی رحمت سے تُو اُن لوگوں کی جِنکو تُو نے خلاصی بخشی راہنمائی کی ۔ اور اپنے زور سے تو اُنکو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلا ہے ۔
خُروج 15 : 14 (URV)
قُومیں سُنکر تھّرا گئی ہیں ۔ اور فلستین کے باشِندوں کی جان پر آبنی ہے۔
خُروج 15 : 15 (URV)
ادوم کے رئیس حیران ہیں ۔ موآب کے پہلوانوں کو کپکپی لگ گئی ہے ۔ کنعان کے سب باشِندوں کے دِل پگھلے جاتے ہیں۔
خُروج 15 : 16 (URV)
خَوف وہراس اُن پر طاری ہے ۔ تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں ۔ جب تک اے خُداوند تیرے لوگ جنکو تُو نے خریدا ہے پار نہ ہو جائیں۔
خُروج 15 : 17 (URV)
تُو اُنکو وہاں لے جا کر اپنی میراث کے پہاڑ پردرخت کی طرح لگائیگا۔ تُو اُنکو اُسی جگہ لے جائیگا جسے تُو نے اپنی سکُونت کے لئے بنایا ہے ۔ اَے خُداوند ! وہ تیری جایِ مُقّدس ہے جسے تیرے ہاتھوں نے قائم کِیا ہے۔
خُروج 15 : 18 (URV)
خُداوند ابدُالآباد سلطنت کر یگا۔
خُروج 15 : 19 (URV)
اِس گیت کا سبب یہ تھا کہ فرعون کے سوار گھوڑوں اور رتھوں سمیت سمندر ہیں گئے اور خُداوند سمندر کے پانی کو اُن پر لوٹا لایا ۔ لیکن بنی اِسرائیل سمندر کے بیچ میں خُشک زمین پر چلکر نِکل گئے ۔
خُروج 15 : 20 (URV)
تب ہارون کی بہن مریم نبِیّہ نے دف ہاتھ میں لِیا اور سب عورتیں دف لئے ِ ناچتی ہُوئی اُسکے پیچھے چلیں ۔
خُروج 15 : 21 (URV)
اور مریم اُنکے گانے کے جواب میں یہ گاتی تھی :۔ خُداوند کی حمدوثنا گاؤ کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتحمند ہئوا ہے ۔ اُس نے گھوڑے کو اُسکے سوار سمیت سمندر میں ڈالدیاہے ۔
خُروج 15 : 22 (URV)
پھر مُوسیٰ بنی اِسرائیل کو بِحرقلزم سے آگے لے گیا اور وہ شور کے بیابان میں آئے اور بیابان میں چلتے ہُوئے تین دن تک اُنکو کوئی پانی کا چشمہ نہ ملا۔
خُروج 15 : 23 (URV)
اور جب وہ مارہ میں میں آئے تو مارہ کا پانی پی نہ سکے کیونکہ وہ کڑوا تھا۔ اِسی لئے اُس جگہ کا نام مارہ پڑگیا۔
خُروج 15 : 24 (URV)
تب وہ لوگ مُوسیٰ پر بڑبڑا کر کہنے لگے کہ ہم کیا پئیں۔
خُروج 15 : 25 (URV)
اُس نے خُداوند سے فریاد کی ۔ خُداوند نے اُسے ایک پیڑدِکھایا جسِے جب اُس نے پانی میں ڈالاتو پانی میٹھا ہوگیا ۔ وہیں خُداوند نے اُنکے لئِے ایک آئین اور شریعت بنائی اور وہیں یہ کہکر اُنکی آزمائش کی ۔
خُروج 15 : 26 (URV)
کہ اگر تُو دِل لگا کر خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے اور وُہی کام کرے جو اُسکی نظر میں بھلا ہے اور اُسکے حُکموں کو مانے اور اُسکے آئین پر عمل کرے تو مَیں اُن بیماریوں میں سے جو میں نے مصریوں پر بھیجیں تُجھ پر کوئی نہ بھیجُونگا کیونکہ میں میَں خُداوند تیرا شافی ہُوں
خُروج 15 : 27 (URV)
پھر وہ ایلیم میں آئے جہاں پانی کے بارہ چشمے اور کھجُور کے سّتر درخت تھے اور وہیں پانی پانی کے قریب اُنہوں نے اپنے ڈیرے لگائے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: