خُروج 1 : 1 (URV)
اسرائیل کے بیٹوں کے نام جو اپنے اپنے گھرانے کولے کر یعقوب کے ساتھ مصر میں آے یہ ہے۔
خُروج 1 : 2 (URV)
رُوبن شمعون لاوی یہوداہ۔
خُروج 1 : 3 (URV)
اِشکار۔زبولُون۔بنیمین ۔
خُروج 1 : 4 (URV)
دان۔نفتالی۔جد۔آشر۔
خُروج 1 : 5 (URV)
اور سب جانیں جو یقوب کے صُلب سے پیدا ہوئیں ستر تھیں اور یوسف تو مصر میں پہلے ہی سے تھا۔
خُروج 1 : 6 (URV)
اور یوسف اور اُس کے سب بھا ئی اور اُس پُشت کے سب لوگ مر مٹے۔
خُروج 1 : 7 (URV)
اور اسرائیل کی اولاد برومنداور کثیرالتعداد اورفراوان اور نہایت زورآور ہو گئی اور وہ مُلک اُن سے بھر گیا۔
خُروج 1 : 8 (URV)
تب مصر میں ایک نیا بادشاہ ہوا جو یوسف کو نہیں جانتا تھا ۔
خُروج 1 : 9 (URV)
اور اُس نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا دیکھو اسرائیلی ہم سے زیادہ اور قوی ہو گئے ہیں ۔
خُروج 1 : 10 (URV)
سو آو ہم اُنکے ساتھ حکمت سے پیش آئیں تا نہ ہو کہ جب وہ اور زیادہ ہو جائیں اور اُس وقت جنگ چھڑ جائے تو وہ ہمارے دشمنوں سے مل کر ہم سے لڑیں اور مُلک سے نکل جائیں ۔
خُروج 1 : 11 (URV)
اس لیے اُنہوں نے اُن پر بیگار لینے والے مقرر کیے جو اُن سے سخت کام لے کر اُن کو ستائیں ۔سو اُنہوں نے فرعون کے لئے ذخیرہ کے شہر پتوم اور رعمسیس بنائے ۔
خُروج 1 : 12 (URV)
پر اُنہوں نے جتنا اُنکو ستایا وہ اُتنا ہی زیادہ بڑھتے اور پھیلتے گئے ۔اس لئے وہ لوگ بنی اسرائیل کی طرف سے فکر مند ہو گئے ۔
خُروج 1 : 13 (URV)
اور مصریوں نے بنی اسرائیل پر تشدد کر کے اُن سے کام کرایا ۔
خُروج 1 : 14 (URV)
اور اُنہوں نے اُن سے سخت محنت سے گارا اور اینٹ بنوا کر اور کھیت میں ہر قسم کی خدمت لے لےکر اُنکی زندگی تلخ کی ۔اُنکی سب خدمتیں جو وہ اُن سے کراتے تھے تشدد کی تھیں ۔
خُروج 1 : 15 (URV)
تب مصر کے بادشاہ نے عبرانی دایئوں سے جن میں ایک کا نام سفرہ اور دوسری کا فوعہ تھا باتیں کیں ۔
خُروج 1 : 16 (URV)
اور کہا کہ جب عبرانی عورتوں کے تُم بچہ جناو اور اُنکو پتھرکی بیٹھکوںپر بیٹھی دیکھوتو اگر بیٹاہو تو اُسے ما ر ڈالنا اور اگر بیٹی ہو تو وہ جیتی ر ہے ۔
خُروج 1 : 17 (URV)
لیکن وہ دائیاں خدا سے ڈرتی تھیں ۔ سو اُنہوں نے مصر کے بادشاہ کا حکم نہ مانا بلکہ لڑکوں کو جیتا چھوڑدیتی تھیں ۔
خُروج 1 : 18 (URV)
پھر مصر کے بادشاہ نے دائیوں کو بلُوا کر اُن سے کہا تم نے ایسا کیوں کیا کہ لڑکوں کو جیتا رہنے دیا ۔
خُروج 1 : 19 (URV)
) دایئوں نے فرعون سے کہا عبرانی عورتیں مصری عورتوں کی طرح نہیں ہیں ۔وہ ایسی مضبوط ہو تی ہیں کہ دایئوں کے پہنچنے سے پہلے ہی جن کر فارغ ہو جا تی ہیں ۔
خُروج 1 : 20 (URV)
) پس خدا نے دائیوں کا بھلا کیا اور لوگ بڑھے اور بُہت زبردست ہو گئے ۔
خُروج 1 : 21 (URV)
)اور اس سبب سے کہ دائیاں خدا سے ڈریں اُس نے اُنکے گھر آباد کر دیے ۔
خُروج 1 : 22 (URV)
) اورفرعون نے اپنی قوم کے سب لوگوں کو تاکید ا کہا کہ اُن میں جو بیٹا پیدا ہو تم اُسے دریا ماین ڈال دینا اورجوبیٹی ہو اُسے جیتی چھوڑنا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: