زبُور 70 : 1 (URV)
اَے خُدا!مجھے چھُڑانے کے لئے ۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لئے جلدی کر۔
زبُور 70 : 2 (URV)
جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خجل ہوں۔ جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور رُسوا ہو۔
زبُور 70 : 3 (URV)
اہا ہا ہا کرنے والے اپنی رُسوائی کی وجہ سے پسپا ہوں۔
زبُور 70 : 4 (URV)
تیرے سب طالب تجھ میں خُوش و خُرّم ہوں تیری نجات کے عاشق ہمیشہ کہا کریں خُدا کی تمجید ہو۔
زبُور 70 : 5 (URV)
مر میَں غریب اور محتاج ہُوں۔ اَے خُدا! میرے پاس جلد آ میرا مددگار اور چھُڑانے والا تُو ہی ہے۔ اَے خُدا دیر نہ کر!۔

1 2 3 4 5

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: