زبُور 26 : 1 (URV)
اَے خُداوند میرا انصاف کر کیونکہ مَیں راستی سے چلتا رہاہوں۔ اور مَیں نے خُداوند پر بے لغزش تُوکل کِیا ہے۔
زبُور 26 : 2 (URV)
اور خُداوند! مجھے جانچ اور آزما۔ میرے دِل ودماغ کو پرکھ۔
زبُور 26 : 3 (URV)
کیونکہ تیری شفقت میری آنکھوں کے سامنے ہے اور مَیں تیری سچائی کی راہ پر چلتا رہا ہوں۔
زبُور 26 : 4 (URV)
میں بیہودہ لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھا۔ مَیں ریاکاروں کے ساتھ کہیں نہیں جاؤنگا۔
زبُور 26 : 5 (URV)
بدکرداروں کی جماعت سے مجھے نفرت ہے۔ مَیں شریروں کے ساتھ نہیں بیٹھونگا۔
زبُور 26 : 6 (URV)
مَیں بے گُناہی میں اپنے ہاتھ دھوؤنگا اور اَے خُداوند! مَیں تیرے مذبح کا طواف کرُونگا۔
زبُور 26 : 7 (URV)
تاکہ شکرگذاری کی آواز بلند کرُوں۔ اَے خُداوند! میں تیری سکونت گاہ اور تیرے جلال کے خیمہ کو عزیز رکھتا ہوں۔
زبُور 26 : 8 (URV)
زبُور 26 : 9 (URV)
میری جان کو گنہگاروں کے ساتھ اور میری زندگی کو خُونی آدمیوں کے ساتھ نہ ملا۔
زبُور 26 : 10 (URV)
جن کے ساتھوں میں شرارت ہے اور جن کا دہنا ہاتھ رشوتوں سے بھرا ہے۔
زبُور 26 : 11 (URV)
پر میں تو راستی سے چلتا رہونگا۔ مجھے چھُڑالے اور مجھ پر رحم کر۔
زبُور 26 : 12 (URV)
میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائم ہے۔ میں جماعتوں میں خُداوند کو مُبارک کہونگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: