زبُور 16 : 1 (URV)
اَے خُدا! میری حفاظت کر کیونکہ میں تجھ ہی میں پناہ لیتا ہوں۔
زبُور 16 : 2 (URV)
میں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔ تیرے سوا میری بھلائی نہیں۔
زبُور 16 : 3 (URV)
زمین کے مقدس لوگ وہ برگزیدہ ہیں جن میں میری پوری خوشنودی ہے۔
زبُور 16 : 4 (URV)
غیر معبودوں کے پیچھے دوڑنے والوں کا غم بڑھ جائیگا۔ میں اُنکے سے خُون والے تپاون نہیں تپاؤنگا۔
زبُور 16 : 5 (URV)
خُداوند ہی میری میراث اور میرے پیالے کا حصہ ہے۔ تُو میرے بخرے کا محافظ ہے۔
زبُور 16 : 6 (URV)
جریب میرے لئے دِلپسند جگہوں میں پڑی بلکہ میری میراث خوب ہے!
زبُور 16 : 7 (URV)
میں خُداوند کی حمد کرونگا جس میں مجھے نصیحت دی ہے۔ بلکہ میرا دِل رات کو میری تربیت کرتا ہے۔
زبُور 16 : 8 (URV)
میں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھا ہے۔ چونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لئے مجھے جنبش نہ ہوگی۔
زبُور 16 : 9 (URV)
اِسی سبب سے میرا دِل خُوش اور میری رُوح شادمان ہے۔ میرا جسم بھی امن وامان میں رہےگا۔
زبُور 16 : 10 (URV)
کیونکہ تُو نہ میری جان کو پاتال میں رہنے دیگا نہ اپنے مُقدس کو سٹرنے دیگا۔
زبُور 16 : 11 (URV)
تُو مجھے زندگی کی راہ دِکھائیگا ۔ تیرے حضُور میں کامل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائمی خُوشی ہے۔
❮
❯