زبُور 148 : 1 (URV)
خُداوند کی حمد کرو۔ آسمان پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ بُلندیوں پر اُسکی حمد کرو۔
زبُور 148 : 2 (URV)
اَے اُسکے فرِشتو! سب اُسکی حمد کرو۔ اَے اُسکے لشکرو! سب اُسکی حمد کرو۔
زبُور 148 : 3 (URV)
اَے سورج ! اَے چاند! اُسکی حمد کرو۔ اَے نُورانی ستِارو! سب اُسکی حمد کرو۔
زبُور 148 : 4 (URV)
اَے افلاک الاافلاک! اُسکی حمد کرو۔ اور تُو بھی اَے فضا پر کے پانی۔
زبُور 148 : 5 (URV)
یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔کیونکہ اُس نے حُکم دیا اور یہ پیدا ہو گئے۔
زبُور 148 : 6 (URV)
اُس نے اِن کو ابدُالآباد کے لئے قائم کیا ہے۔ اُس نے اٹل قانون مقرر کیا ہے۔
زبُور 148 : 7 (URV)
زمین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ اَے اژدھاؤ اور سر گہرے سُمندرو!
زبُور 148 : 8 (URV)
اَے آگ اور اولو! اَے برف اور کُہر! اَے طوفانی ہوا! جو اُسکے کلام کی تعمیل کرتی ہے۔
زبُور 148 : 9 (URV)
اَے پہاڑو اور سب ٹیلو! اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو!
زبُور 148 : 10 (URV)
اَے جانورو اور سب چَوپایو!اَے رینگنے والو اور پرندو!
زبُور 148 : 11 (URV)
اَے زمین کے بادشاہو اور سب اُمتّو! اَے اُمرا اور زمین کے سب حاکمو!
زبُور 148 : 12 (URV)
اَے نوجوانو اور کنواریو! اَے بُڈّھواور بچو!
زبُور 148 : 13 (URV)
یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ صرف اُسی کا نام ممتاز ہے۔ اُسکا جلال زمین و آسمان سے بُلند ہے۔
زبُور 148 : 14 (URV)
اور اُس نے اپنے سب مُقدسوں یعنی اپنی مُقرب قوم بنی اِسرائؔیل کے فخر کے لئے اپنی قوم کا سینگ بلند کیا۔ خُداوند کی حمد کرو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14