نحمیاہ 10 : 1 (URV)
اور وہ جنہوں نے مہر لگائی یہ ہیں نحمیاہ بن حکلیاہ حاکم اور صدقیاہ ۔
نحمیاہ 10 : 2 (URV)
سرایاہ عزریاہ یرمیاہ ۔
نحمیاہ 10 : 3 (URV)
فشحُور امریاہ ملکیاہ۔
نحمیاہ 10 : 4 (URV)
حطوش سبنیاہ مُلوک۔
نحمیاہ 10 : 5 (URV)
حارِم مریموت عبدیاہ۔
نحمیاہ 10 : 6 (URV)
دانی ایل جنتون بارُوک ۔
نحمیاہ 10 : 7 (URV)
مُسلام ابیاہ میامین ۔
نحمیاہ 10 : 8 (URV)
معز یاہ بلجی سمعیا ہ یہ کاہن تھے۔
نحمیاہ 10 : 9 (URV)
اور لاوی یہ تھے۔ یشوع بن ازنیاہ نبوی بنی حنداد میں سے قدمی ایل۔
نحمیاہ 10 : 10 (URV)
اور اُنکے بھائی سبنیاہ ہودیاہ قلیطاہ قلایاہ حنان۔
نحمیاہ 10 : 11 (URV)
میکارحوب حسابیاہ۔
نحمیاہ 10 : 12 (URV)
زکو ر سربیاہ سبنیاہ۔
نحمیاہ 10 : 13 (URV)
ہودیاہ بانی بنینو۔
نحمیاہ 10 : 14 (URV)
لوگوں کے رئیس یہ تھے ۔ پر عوس نچتموآب عیلام زتو بانی ۔
نحمیاہ 10 : 15 (URV)
بنی عزجاد ببی ۔
نحمیاہ 10 : 16 (URV)
اُدونیاہ بگوی عدین۔
نحمیاہ 10 : 17 (URV)
اِطیر حزقیاہ عزور۔
نحمیاہ 10 : 18 (URV)
ہودیاہ حاشوم بضی ۔
نحمیاہ 10 : 19 (URV)
خاریف عنتوت نو بی ۔
نحمیاہ 10 : 20 (URV)
مگفیعاس مسلام حزیر۔
نحمیاہ 10 : 21 (URV)
مشیز بیل صدوق یدقع۔
نحمیاہ 10 : 22 (URV)
فلطیاہ حنان عنایاہ ۔
نحمیاہ 10 : 23 (URV)
ہوسیع حننیاہ حسوب ۔
نحمیاہ 10 : 24 (URV)
ہلوحیس فلحاسوبیق ۔
نحمیاہ 10 : 25 (URV)
رحوم حسبناہ معسیاہ ۔
نحمیاہ 10 : 26 (URV)
اخیاہ حنان عنان ۔
نحمیاہ 10 : 27 (URV)
ملوک حارِم بعناہ ۔
نحمیاہ 10 : 28 (URV)
اور باقی لوگ اور کاہن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور نتنیم اور سب جو خدا کی شریعت کی خاطر اور ملکوں کی قوموں سے الگ ہو گئے تھے اور اُنکی بیویاں اور اُنکے بیٹے اور بیٹیاں غرض جن میں سمجھ اور عقل تھی۔
نحمیاہ 10 : 29 (URV)
وہ سب کے سب اپنے بھائی اِمیروں کے ساتھ ملکر لعنت و قسم میں شامل ہوئے تاکہ خدا کی شریعت پر جو بندہ خدا موسیٰ کی معرفت ملی چلیں اور یہوداہ ہمارے خداوند کے سب حکموں اور فرمانوں اور آئین کو مانیں اور عمل کریں ۔
نحمیاہ 10 : 30 (URV)
اور ہم اپنی بیٹیاں ملک کے باشندوں کو نہ دیں اور نہ اپنے بیٹوں کے لئے اُنکی بیٹیاں لیں۔
نحمیاہ 10 : 31 (URV)
اور اگر ملک کے لوگ سبت کے دِن کچھ مال یا کھانے کی چیز بیچنے کو لائیں تو ہم سبت کو یا کسی مقدس دن کو اُن سے مول نہ لیں اور ساتواں سال اور ہر قرض کا مطالبہ چھوڑدیں۔
نحمیاہ 10 : 32 (URV)
اور ہم نے اپنے لئے قانون ٹھہرائے کہ اپنے خدا کے گھر کی خدمت کے لئے سال بہ سال مثقال کا تیسراحصہ دیا کریں۔
نحمیاہ 10 : 33 (URV)
یعنی سبتوں اور نئے چاندوں کی نذر کی روٹی اور دائمی نذر کی قربانی اور دائمی سو ختنی قربانی کے لئے اور مُقرر عیدوں اور مقدس چیزوں اور خطا کی قربانیوں کے لئے کہ اِسرائیل کے واسطے کفارہ ہو اور اپنے خدا کے گھر کے سب کاموں کے لئے۔
نحمیاہ 10 : 34 (URV)
اور ہم نے یعنی کاہنوں اور لاویوں اور لوگوں نے لکڑی کے ہدئے کی بابت قرعے ڈالے تاکہ اُسے اپنے خدا کے گھر میں باپ دادا کے گھرانوں کے مطابق مُقررہ وقتوں پر سال بہ سال خداوند اپنے خدا کے مذبح پر جلانے کو لایا کریں جیسا شریعت میں لکھا ہے۔
نحمیاہ 10 : 35 (URV)
اور سال بہ سال اپنی اپنی زمین کے پہلے پھل اور سب درختوں کے سب میووں میں سے پہلے پھل خداوند کے گھر میں لائیں ۔
نحمیاہ 10 : 36 (URV)
اور جیسا شریعت میں لکھا ہے اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو اور اپنی مواشی یعنی گائے بیل اور بھیڑ بکری کے پہلوٹھے بچوں کو اپنے خدا کے گھر میں کاہن کے پاس جو ہمارے خدا کے گھر میں خدمت کرتے ہیں لائیں ۔
نحمیاہ 10 : 37 (URV)
اور اپنے گوندھے ہوئے آٹے اور اپنی اُٹھائی ہوئی قربانیوں اور سب درختوں کے میووں اور مے اور تیل میں سے پہلے پھل کو اپنے خدا کے گھر کی کوٹھریوں میں کاہنوں کے پاس اور اپنے کھیت کی دہ یکی لاویوں کے پاس لایا کریں کیونکہ لاوی سب شہروں میں جہاں ہم کاشتکاری کرتے ہیں دسواں حصہ لیتے ہیں۔
نحمیاہ 10 : 38 (URV)
اور جب لاوی دہ یکی لیں تو کوئی کاہن جو ہارون کی اولا د سے ہو لاویوں کے ساتھ ہو اور لاوی دہ یکیوں کا دسواں حصہ ہمارے خدا کے بیت المال کی کوٹھریوں میں لائیں ۔
نحمیاہ 10 : 39 (URV)
کیونکہ بنی اِسرائیل اور بنی لاوی اناج اور مے اور تیل کی اُٹھائی ہوئی قربانیاں اُن کوٹھریوں میں لایا کرینگے جہاں مقدس کے ظروف اور خدمت گُذار کاہن اور دربان اور گانے والے ہیں اور ہم اپنے خدا کے گھر کو نہیں چھوڑ ینگے ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: