پیَدایش 17 : 1 (URV)
(باب نمبر 17)جب ابرؔام نِنانوے برس کا ہُوا تب خُداوند ابراؔم کو نظر آیا اور اُس سے کہا کہ مَیں خُدایِ قادِر ہُوں ۔ تو میرے حضور میں چل اور کامِل ہو۔
پیَدایش 17 : 2 (URV)
اور میں اپنے اور تیرے درمیان عہد باندھونگا اور تجھے بہت زیادہ بڑھاؤنگا۔
پیَدایش 17 : 3 (URV)
تب ابراؔم سرنگو ہوگیا اور خُدا نے اُس سے ہمکلام ہو کر فرمایا۔
پیَدایش 17 : 4 (URV)
کہ دیکھ میرا عہد تیرے ساتھ ہے اور تو سب قوموں کا باپ ہوگا۔
پیَدایش 17 : 5 (URV)
اور تیرا نام پِھر ابراؔم نہیں کہلائیگا بلکہ تیرا نام ابرؔہام ہوگا کیونکہ مَیں تجھے بہت قوموں کا باپ ٹھہرا دیا ہے۔
پیَدایش 17 : 6 (URV)
اور مَیں تجھے بہت برومند کرونگا اور قومیں تیری نسال سے ہونگی اور بادشاہ تیری اَولاد میں سے برپا ہونگے۔
پیَدایش 17 : 7 (URV)
اورمَیں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسال کے درمیان اُنکی سب پُشتوں کے لئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہوگا باندھُونگا تاکہ مَیں تریا اور تیرے بعد تیری نسال کا خُدا رہُوں۔
پیَدایش 17 : 8 (URV)
اور مَیں تجھ کو اور تیرے بعد تیری نسل کو کنؔعان کا تمام مُلک جِس میں تُو پردیسی ہے اَیسا دُونگا کہ وہ دائمی مِلکیت ہو جائے اور مَیں اُنکا خُدا ہُونگا۔
پیَدایش 17 : 9 (URV)
پِھر خُدانے ابرؔہام سے کہا کہ تُو میرے عہد کو ماننا اور تیرے بعد تیری نسل پُشت در پُشت اُسے مانے ۔
پیَدایش 17 : 10 (URV)
اور میرا عہد جو میرے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے دریمان ہے اور جِسے تم مانو گے سو یہ ہے کہ تُم میں سے ہر ایک فرزند ِ نرینہ کا ختنہ کِیا جائے۔
پیَدایش 17 : 11 (URV)
اور تُم اپنے بدن کی کھلڑی کا ختنہ کِیا کرنا۔ اور یہ اُس عہد کا نِشان ہوگا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے۔
پیَدایش 17 : 12 (URV)
پُشت در پُشت ہر لڑکے کا ختنہ جب وہ آٹھ روز کا ہو کِیا جائےخواہ وہ گھر میں پیدا ہو خواہ اُسے کِسی پردیسی سے خریدا ہو جو تیری نسل سے نہیں۔
پیَدایش 17 : 13 (URV)
لازم ہے کہ تیرے خانہ زاد اور تیرے زر خرید کا ختنہ کِیا جائے اور میرا عہد تمہارے جِسم میں ابدی عہد ہوگا۔
پیَدایش 17 : 14 (URV)
اور وہ فرزندِ نرینہ جِسکا ختنہ نہ ہُوا جِسکا ختنہ نہ ہُوا ہو اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے کیونکہ اُس نے میرا عہد توڑا۔
پیَدایش 17 : 15 (URV)
اور خُدا نے ابرؔام سے کہا کہ ساؔرَی جو تیری بیوی ہے سو اُسکو ساؔرَی نہ پُکارنا۔ اُسکا نام ساؔرہ ہوگا۔
پیَدایش 17 : 16 (URV)
اورمَیں اُسے برکت دُونگا اور اُس سے بھھی تجھے ایک بیٹا بخشونگا ۔ یقیناً مَیں اُسے برکت دونگا کہ قَومیں اُسکی نسل سے ہونگی اور عالم کے بادشاہ اُس سے پَیدا ہونگے۔
پیَدایش 17 : 17 (URV)
تب ابرہؔام سرنگو ہُوا اور ہنس کر چِل میں کنہے لگا کہ کیا سَو برس کے بُڈّھے سے کوئی بچہّ ہوگا اور کیا ساؔرہ کے جو نوّے برس کی ہے اولاد ہوگی؟۔
پیَدایش 17 : 18 (URV)
اور ابرؔہام نے خُدا سے کہا کہ کاش اِسمٰعیل ہی تیرے حضور جیتا رہے۔
پیَدایش 17 : 19 (URV)
تب خُدا نے فرمایا کہ بیشک تیری بیوی ساؔرہ کے تجھ سے بیٹا ہوگا تُو اُسکا نام اِضؔحاق رکھنا اور مَیں اُس سے اور پھر اُسکی اولاد سے اپنا عہد جو ابدی عہد ہے باندھُونگا۔
پیَدایش 17 : 20 (URV)
اور اِسؔمعیل کے حق میں بھی میں نے تیری دُعا سُنی ۔ دیکھ مَیں اُسے برکت دُونگا اور اُسے برومند کرونگا اور اُسے بڑھاؤنگا اور اُس سے بارہ سردار پیَدا ہونگے اورمَیں اُسے بڑی قوم بناؤنگا۔
پیَدایش 17 : 21 (URV)
لیکن مَیں اپنا عہد اِضؔحاق سے باندھُونگا جو اگلے سال اِسی وقت مُعیّن پر ساؔرہ سے پَیدا ہوگا۔
پیَدایش 17 : 22 (URV)
اور جب خُدا ابرؔہام سے باتیں کر چُکا تو اُسکے پاس سے اُوپر چلا گیا ۔
پیَدایش 17 : 23 (URV)
تب ابرؔہام نے اپنے بیٹے اِسؔمٰعیل کو اور سب خانہ زادوں اور اپنے سب زرخریدوں کو عینی اپنے گھر کے سب مردوں کو لِیا اور اُسی روز خُدا کے حُکم کے مُطابق اُنکا ختنہ کیا۔
پیَدایش 17 : 24 (URV)
ابرؔہام نِناّنوے برس کا تھا جب اُسکا ختنہ ہُوا۔
پیَدایش 17 : 25 (URV)
اور جب اُسکے بیٹے اِسؔمٰعیل کا ختنہ ہُوا تو وہ تیرہ برس کا تھا۔
پیَدایش 17 : 26 (URV)
ابرؔہام اور اُسکے بیٹے اِسؔمٰعیل کا ختنہ ایک ہی دِن ہُوا۔
پیَدایش 17 : 27 (URV)
اور اُسکے گھر کے سب مردوں کا ختنہ خانہ زادوں اور اُنکا بھی جو پردیسیوں سے خریدے گئے تھے اُسکے ساتھ ہُوا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: