پیَدایش 11 : 1 (URV)
اور تمام زمین پر ایک ہی زبان اور ایک ہی بولی تھی۔
پیَدایش 11 : 2 (URV)
اور اَیسا ہوا کہ مشرق کی طرف سفر کرتے کرتے اُنکو مُلکِ سِنعاؔر میں ایک میدان مِلااور وہ وہاں بس گئے ۔
پیَدایش 11 : 3 (URV)
اور اُنہوں نے آپس میں کہا آؤ ہم اِینٹیں بنائیں اور اُنکو آگ میں خُوب پکائیں ۔ سو اُنہوں نے پتھر کی جگہ اینٹ سے اور چُونے کی جگہ گارے سے کام لِیا۔
پیَدایش 11 : 4 (URV)
پھر وہ کہنے لگے کہ آؤ ہم اپنے واسطے ایک شہر اور ایک بُرج جِسکی چوٹی آسمان تک پہنچے بنائیں اور یہاں اپنا نام کریں ۔ اَیسا نہ ہو کہ ہم تمام رُویِ زمین پر پرگندہ ہوجائیں ۔
پیَدایش 11 : 5 (URV)
اور خُداوند اِس شہر اور بُرج کو جِسے بنی آدم بنانے لگے دیکھنے کو اُترا۔
پیَدایش 11 : 6 (URV)
اور خُداوند نے کہا دیکھو یہ لوگ سب ایک ہیں اور اِن سبھوں کی ایک ہی زبان ہے۔ وہ جو یہ کرنے لگے ہیں تو اب کُچھ بھی جسکا وہ اِرادہ کریں اُن سے باقی نہ چُھوٹیگا۔
پیَدایش 11 : 7 (URV)
سو آؤ ہم وہاں جا کر اُنکی زان میں اِختلاف ڈالیں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات سمجھ نہ سکیں ۔
پیَدایش 11 : 8 (URV)
پس خُداوند نے اُنکو وہاں سے تمام رُویِ زمین پر پراگندہ کِیا سو وہ اُس شہر کے بانے سے باز آئے۔
پیَدایش 11 : 9 (URV)
اِسلئے اُسکا نام بابؔل ہُوا کیونکہ خُداوند نے وہاں سے خُداوند نے اُنکو تمام رویِ زمین پر پراگندہ کیا۔
پیَدایش 11 : 10 (URV)
یہ سِمؔ کا نسب نامہ ہے۔ سِمؔ ایک سَو برس کا تھا جب اُس سے طوُفان کے دو برس بعد ارفؔکسد پَیدا ہوا ۔
پیَدایش 11 : 11 (URV)
اور ارفؔکسد کی پَیدایش کے بعد سِمؔ پانچ سوَ برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 12 (URV)
جب ارفؔکسد پَینتیس برس کا ہُوا تو اُس سے سِؔلح پیدا ہوا۔
پیَدایش 11 : 13 (URV)
اور سَؔلح کی پَیدایش کے بعد ارفؔکسد چار سَو تین برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 14 (URV)
سِؔلح جب تیس برس کا ہُوا تو اُس سے عِبؔر پَیدا ہوُا ۔
پیَدایش 11 : 15 (URV)
اور عَبرؔ کی پَیدیش کے بعد سِؔلح چار سَو تین برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 16 (URV)
جب عِؔبر چَونتیس برس کا تھا تو اُس سے فلجؔ پیدا ہوا۔
پیَدایش 11 : 17 (URV)
اور جلج کی پَیدایش کے بعد عِؔبر چار سَو تیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 18 (URV)
فلج تیس برس کا تھا جب اُس سے رؔعو پیدا ہُوا۔
پیَدایش 11 : 19 (URV)
رؔعو کی پَیدایش کے بعد جلج دو سَو نَو برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 20 (URV)
اور رؔعوبتیس برس کا تھا جب اُس سے سرؔوج پَیدا ہوا۔
پیَدایش 11 : 21 (URV)
اور سؔروج کی پَیدایش کے بع رؔعو دو سَو سات برس اَور جیتا رہا اور اپس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 22 (URV)
اور سؔروج تیس برس کا تھا جب اُس سے نُؔحور پَیدا ہُوا ۔
پیَدایش 11 : 23 (URV)
او ر نؔحُور کی پَیدایش کے بعد سؔروج دو سَو برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
پیَدایش 11 : 24 (URV)
نؔحُور اُنتیس برس کا تھا جب اُس سے تارؔح پیدا ہوا ۔
پیَدایش 11 : 25 (URV)
تارؔح کی پَیدایش کے بعد نؔحُور ایک سَو اُنیس برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 11 : 26 (URV)
اور تؔارح ستر برس کا تھا جب اُس سے ابؔرام اور نؔحُور اور حاؔران پَیدا ہوئے۔
پیَدایش 11 : 27 (URV)
اور یہ تاؔرح سےابرؔام اور نؔحُور اور حؔاران پَیدا ہوئے اور حؔاران سے لُوطؔ پَیدا ہوُا ۔
پیَدایش 11 : 28 (URV)
اور حؔاران اپنے باپ تاؔرح کے آگے اپنی زادبُوم یعنی کسدیوں کے اُورؔ میں مرا۔
پیَدایش 11 : 29 (URV)
اور ابرؔام اور نؔحُور نے اپنا اپنا بیاہ کر لِیا۔ اَبرام کی بیوی کا نام سؔاری اور نؔحُور کی بیوی کا نام مَلکؔہ تھاجو حارؔان کی بیٹی تھی۔
پیَدایش 11 : 30 (URV)
وہی ملَکہ کا با اور اَسؔکہ کا باپ تھا۔ اور ساؔرَی بانجھ تھی۔ اُسکے کوءی بال بچہّ نہ تھا۔
پیَدایش 11 : 31 (URV)
اور تاؔرح نے اپنے بیٹے اؔبرام کو اور اپنے پوتے لُوطؔ کو جو حاؔران کا بیٹا تھا اور اپنی بہو سؔارَی کو جو اُسکے بیٹے ابرؔام کی بیوی تھ ساتھ لِیا اور اوہ سہب کسدیوں کے اُورؔ سے روانہ ہوئے کہ کنعؔان کے مُلک میں جائیں اور وہ حؔاران تک آئے اور وہیں رہنے لگے۔
پیَدایش 11 : 32 (URV)
اور تارؔح کی عمر دو سَو پانچ برس کی ہوئی اور اُس نے حاراؔن میں وفات پائی۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: