انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. پَولُس اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس کی طرف سے تھِسّلُنیکِیوں کی کلِیسیا کے نام جو خُدا باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح میں ہے فضل اور اِطمینان تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔
2. تُم سب کے بارے میں ہم خُدا کا شُکر ہمیشہ بجا لاتے ہیں اور اپنی دُعاؤں میں تُمہیں یاد کرتے ہیں۔
3. اور اپنے خُدا اور باپ کے حُضُور تُمہارے اِیمان کے کام اور محبّت کی محنت اور اُس اُمِید کے صبر کو بِلاناغہ یاد کرتے ہیں جو ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کی بابت ہے۔
4. اور اَے بھائِیو! خُدا کے پیارو! ہم کو معلُوم ہے کہ تُم برگُزِیدہ ہو۔
5. اِس لِئے کہ ہماری خُوشخَبری تُمہارے پاس نہ فقط لفظی طَور پر پہُہنچی بلکہ قُدرت اور رُوحُ القدُس اور پُورے اِعتِقاد کے ساتھ بھی چُنانچہ تُم جانتے ہو کہ ہم تُمہاری خاطِر تُم میں کَیسے بن گئے تھے۔
6. اور تُم کلام کو بڑی مُصِیبت میں رُوحُ القدُس کی خُوشخَبری کے ساتھ قُبُول کر کے ہماری اور خُداوند کی مانِند بنے۔
7. یہاں تک کہ مکِدُنیہ اور اخیہ کے سب اِیمانداروں کے لِئے نمُونہ بنے۔
8. کِیُونکہ تُمہارے ہاں سے نہ فقط مکِدُنیہ اور اخیہ میں خُدا کے کلام کا چرچا پھَیلا ہے بلکہ تُمہارا اِیمان جو خُدا پر ہے ہر جگہ اَیسا مشہُور ہو گیا ہے کہ ہمارے کہنے کی کُچھ حاجت نہِیں۔
9. اِس لِئے کہ وہ آپ ہمارا ذِکر کرتے ہیں کہ تُمہارے پاس ہمارا آنا کَیسا ہُؤا اور تُم بُتوں سے پھِر کر خُدا کی طرف رُجُوع ہُوئے تاکہ زِندہ اور حقِیقی خُدا کی بندگی کرو۔
10. اور اُس کے بَیٹے کے آسمان پر سے آنے کے مُنتظِر ہو جِسے اُس نے مُردوں میں سے جِلایا یعنی یِسُوع مسِیح کے جو ہم کو آنے والے غضب سے بَچاتا ہے۔
کل 5 ابواب, معلوم ہوا باب 1 / 5
1 2 3 4 5
1 پَولُس اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس کی طرف سے تھِسّلُنیکِیوں کی کلِیسیا کے نام جو خُدا باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح میں ہے فضل اور اِطمینان تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔ 2 تُم سب کے بارے میں ہم خُدا کا شُکر ہمیشہ بجا لاتے ہیں اور اپنی دُعاؤں میں تُمہیں یاد کرتے ہیں۔ 3 اور اپنے خُدا اور باپ کے حُضُور تُمہارے اِیمان کے کام اور محبّت کی محنت اور اُس اُمِید کے صبر کو بِلاناغہ یاد کرتے ہیں جو ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کی بابت ہے۔ 4 اور اَے بھائِیو! خُدا کے پیارو! ہم کو معلُوم ہے کہ تُم برگُزِیدہ ہو۔ 5 اِس لِئے کہ ہماری خُوشخَبری تُمہارے پاس نہ فقط لفظی طَور پر پہُہنچی بلکہ قُدرت اور رُوحُ القدُس اور پُورے اِعتِقاد کے ساتھ بھی چُنانچہ تُم جانتے ہو کہ ہم تُمہاری خاطِر تُم میں کَیسے بن گئے تھے۔ 6 اور تُم کلام کو بڑی مُصِیبت میں رُوحُ القدُس کی خُوشخَبری کے ساتھ قُبُول کر کے ہماری اور خُداوند کی مانِند بنے۔ 7 یہاں تک کہ مکِدُنیہ اور اخیہ کے سب اِیمانداروں کے لِئے نمُونہ بنے۔ 8 کِیُونکہ تُمہارے ہاں سے نہ فقط مکِدُنیہ اور اخیہ میں خُدا کے کلام کا چرچا پھَیلا ہے بلکہ تُمہارا اِیمان جو خُدا پر ہے ہر جگہ اَیسا مشہُور ہو گیا ہے کہ ہمارے کہنے کی کُچھ حاجت نہِیں۔ 9 اِس لِئے کہ وہ آپ ہمارا ذِکر کرتے ہیں کہ تُمہارے پاس ہمارا آنا کَیسا ہُؤا اور تُم بُتوں سے پھِر کر خُدا کی طرف رُجُوع ہُوئے تاکہ زِندہ اور حقِیقی خُدا کی بندگی کرو۔ 10 اور اُس کے بَیٹے کے آسمان پر سے آنے کے مُنتظِر ہو جِسے اُس نے مُردوں میں سے جِلایا یعنی یِسُوع مسِیح کے جو ہم کو آنے والے غضب سے بَچاتا ہے۔
کل 5 ابواب, معلوم ہوا باب 1 / 5
1 2 3 4 5
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References