انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. اُس روز گُنا اور ناپاکی دھونے کو داود کے گھرانے اور یروشیلم کے باشندوں کے لے ایک سوتا پھوٹ نکلے گا۔
2. اور ربُ الافواج فرماتا ہے میں اُسی روز مُلک سے بتوں کا نام مٹادوں گا اور اُن کو پھر کوئی یاد نہ کرے گا اور میں نبیوں کو اور ناپاک رُوح کو مُلک سے خارج کردوں گا۔
3. اور جب کوئی نبُوت کرے گا تُو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُس سے کہیں گے تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو خُداوند کا نام لے کر جھوٹ بولتا ہے اور جب وہ نبوت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُسے چھید ڈالیں گے۔
4. اور اُس روز نبیوں میں سے ہر ایک نبوت کرتے وقت اپنی رویا سے شرمندہ ہوگا اور کبھی فریب دینے کو پشیمن چادر نہ اوڑھیں گے۔
5. بلکہ ہر ایک کہے گا کہ میں نبی نہیں کسان ہوں کیونکہ میں لڑکپن ہی سے غُلام رہا ہوں۔
6. اور جب کوئی اُس سے پوچھے گا کہ تیرے چھاتی پر یہ زخم کیسے ہیں ؟ تو وہ جواب دے گا یہ وہ زخم ہیں جو میرے دوستوں کے گھر میں لگے۔
7. ربُ الافواج فرماتا ہے اے تکوار تُو میرے چرواہے یعنی اُس انسان پر جو میرا رفیق ہے بیدار ہو۔ چرواہے کو مار کہ گلہ پراگندہ ہو جاے اور میں چھوٹوں پر ہاتھ چلاوں گا۔
8. اور خُداوند فرماتا ہے سارے مُلک میں دو تہائی قتل کئے جائیں گے اور مریں گے لیکن ایک تہائی بچ رہیں گے۔
9. میں اس تہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کُروں گا اور سونے کی طرح تاوُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور میں اُن کی سُنوں گا ۔ میں کُہوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُداہے۔
کل 14 ابواب, معلوم ہوا باب 13 / 14
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14
1 اُس روز گُنا اور ناپاکی دھونے کو داود کے گھرانے اور یروشیلم کے باشندوں کے لے ایک سوتا پھوٹ نکلے گا۔ 2 اور ربُ الافواج فرماتا ہے میں اُسی روز مُلک سے بتوں کا نام مٹادوں گا اور اُن کو پھر کوئی یاد نہ کرے گا اور میں نبیوں کو اور ناپاک رُوح کو مُلک سے خارج کردوں گا۔ 3 اور جب کوئی نبُوت کرے گا تُو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُس سے کہیں گے تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو خُداوند کا نام لے کر جھوٹ بولتا ہے اور جب وہ نبوت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُسے چھید ڈالیں گے۔ 4 اور اُس روز نبیوں میں سے ہر ایک نبوت کرتے وقت اپنی رویا سے شرمندہ ہوگا اور کبھی فریب دینے کو پشیمن چادر نہ اوڑھیں گے۔ 5 بلکہ ہر ایک کہے گا کہ میں نبی نہیں کسان ہوں کیونکہ میں لڑکپن ہی سے غُلام رہا ہوں۔ 6 اور جب کوئی اُس سے پوچھے گا کہ تیرے چھاتی پر یہ زخم کیسے ہیں ؟ تو وہ جواب دے گا یہ وہ زخم ہیں جو میرے دوستوں کے گھر میں لگے۔ 7 ربُ الافواج فرماتا ہے اے تکوار تُو میرے چرواہے یعنی اُس انسان پر جو میرا رفیق ہے بیدار ہو۔ چرواہے کو مار کہ گلہ پراگندہ ہو جاے اور میں چھوٹوں پر ہاتھ چلاوں گا۔ 8 اور خُداوند فرماتا ہے سارے مُلک میں دو تہائی قتل کئے جائیں گے اور مریں گے لیکن ایک تہائی بچ رہیں گے۔ 9 میں اس تہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کُروں گا اور سونے کی طرح تاوُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور میں اُن کی سُنوں گا ۔ میں کُہوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُداہے۔
کل 14 ابواب, معلوم ہوا باب 13 / 14
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References