انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمین شادمان ہو۔ بے شُمار جزیرے خُوشی منائیں۔
2. بادل اور تاریکی اُسکے اِردگرد ہیں۔صداقت اور عدل اُسکے تخت کی بنیاد ہیں۔
3. آگ اُسکے آگے آگے چلتی ہے۔ اور چاروں طرف اُسکے مُخالفوں کو بھسم کر دیتی ہے۔
4. اُسکی بجلیوں نے جہان کو روشن کردیا۔ زمین نے دیکھا اور کانپ گئی۔
5. خُداوند کے حُضُور پہاڑ موم کی طرح پگھل گئے ۔ یعنی ساری زمین کے خُداوند کے حُضُور۔
6. آسمان اُسکی صداقت ظاہر کرتا ہے۔ سب قوموں نے اُسکا جلال دیکھا ہے۔
7. کھُدی ہوئی مورتوں کے سب پوجنے والے جو بتوں پر فخر کرتے ہیں شرمندہ ہوں۔ اَے معبودو! سب اُسکو سجدہ کرو۔
8. اَے خُداوند! صِیُوؔن نے سُنا اور خُوش ہوئی اور یہؔووُا کی بیٹیاں تیرے احکام سے شادمان ہوئیں۔
9. کیونکہ اَے خُداوند! تُو تمام زمین پر بُلندوبالا ہے تُو سب معبوُدوں سے نہایت اعلیٰ ہے۔
10. اَے خُداوند سے مُحبت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو وہ اپنے مُقدسوں کی جانوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ وہ اُنکو شریروں کے ہاتھ سے چھُڑاتا ہے۔
11. صادقوں کے لئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لئے خُوشی۔
12. اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُسکے پاک نام کا شُکر کرو۔
کل 150 ابواب, معلوم ہوا باب 97 / 150
1 خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمین شادمان ہو۔ بے شُمار جزیرے خُوشی منائیں۔ 2 بادل اور تاریکی اُسکے اِردگرد ہیں۔صداقت اور عدل اُسکے تخت کی بنیاد ہیں۔ 3 آگ اُسکے آگے آگے چلتی ہے۔ اور چاروں طرف اُسکے مُخالفوں کو بھسم کر دیتی ہے۔ 4 اُسکی بجلیوں نے جہان کو روشن کردیا۔ زمین نے دیکھا اور کانپ گئی۔ 5 خُداوند کے حُضُور پہاڑ موم کی طرح پگھل گئے ۔ یعنی ساری زمین کے خُداوند کے حُضُور۔ 6 آسمان اُسکی صداقت ظاہر کرتا ہے۔ سب قوموں نے اُسکا جلال دیکھا ہے۔ 7 کھُدی ہوئی مورتوں کے سب پوجنے والے جو بتوں پر فخر کرتے ہیں شرمندہ ہوں۔ اَے معبودو! سب اُسکو سجدہ کرو۔ 8 اَے خُداوند! صِیُوؔن نے سُنا اور خُوش ہوئی اور یہؔووُا کی بیٹیاں تیرے احکام سے شادمان ہوئیں۔ 9 کیونکہ اَے خُداوند! تُو تمام زمین پر بُلندوبالا ہے تُو سب معبوُدوں سے نہایت اعلیٰ ہے۔ 10 اَے خُداوند سے مُحبت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو وہ اپنے مُقدسوں کی جانوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ وہ اُنکو شریروں کے ہاتھ سے چھُڑاتا ہے۔ 11 صادقوں کے لئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لئے خُوشی۔ 12 اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُسکے پاک نام کا شُکر کرو۔
کل 150 ابواب, معلوم ہوا باب 97 / 150
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References