انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. اور وہ مجھے ہیکل میں لایا اور ستو نو ں کو ناپا ۔چھ ہاتھ کی چو ڑائی ایک طرف اور چھ ہاتھ کی دوسری طرف ۔ یہی خیمہ کی چو ڑائی تھی ۔
2. اور دروازا کی چوڑائی دس ہاتھ اور اسکا ایک پہلو پانچ ہاتھ کا اور دوسرا بھی پانچ ہاتھ کا تھا اور اس نے اسکی لمبائی چالیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ ناپی ۔
3. تب وہ اندر گےا اور دروازہ کے ہر ستون کو دو ہاتھ ناپا اور دروازہ کو چھ ہاتھ اور دروازہ کی چوڑائی چھ ہاتھ تھی۔
4. اور اس نے ہیکل کے سامنے کی لمبائی کو بیس ہاتھ اور چو ڑائی کو بےس ہاتھ ناپا اور مجھ سے کہا کہ یہی پاک ترین مقام ہے ۔
5. اور اس نے مسکن کی دےوار چھ ہاتھ ناپی اور پہلو کے ہر ایک حجرہ کی چوڑائی مسکن کے گِردا گرد چار ہاتھ تھی۔
6. اور پہلو کے حجرے سِہ منزلہ تھے۔ حجرے اوپر حجرہ قطار میں تےس اور وہ اس دیوار میں جو مسکن کے ارد گرد کے حجروں کے لئے تھی داخل کئے گئے تھے تا کہ مضبوط ہوں لیکن وہ مسکن کی دیوار سے ملے ہوئے نہ تھے ۔
7. اور وہ پہلو پر کے حجرے اوپر تک چاروں طرف زیادہ وسیع ہو تے جاتے تھے کیو نکہ مسکن گردا گرد سے اونچا ہاتا چلا جاتا تھا ۔ مسکن کی چوڑائی اوپر تک برابر تھی اور اوپر کے حجروں کا راستہ درمیانی حجروں کے بیچ سے تھا ۔
8. اور میں نے مسکن کی چاروں طرف اونچا چبو ترا دےکھا۔ پہلو کے حجروں کی بنیاد چھ بڑے ہاتھ کے اوپر سر کنڈے کی تھی ۔
9. اور پہلو کے حجروں کی بیرونی دےوار کی چوڑائی پانچ ہاتھ تھی ۔ اور جو جگہ باقی بچی وہ مسکن کے پہلو کے حجروں کے درمیان تھی ۔
10. اور حجروں کے درمیان مسکن کی چاروں طرف گردا گرد بیس ہاتھ کا فاصلہ تھا۔
11. اور پہلو کے حجروں کے دروازے اس خالی جگہ کی طرف تھے ۔ ایک دروازہ شمال کی طرف اور ایک جنوب کی طرف اور خالی جگہ کی لمبائی چاروں طرف پانچ ہاتھ تھی ۔
12. اور وہ عمارت جو الگ جگہ کے سامنے مغرب کی طرف اسکی چوڑائی ستر ہاتھ تھی اور اس عمارت کی دےوار چاروں طرف پانچ ہاتھ موٹی اور نوے ہاتھ لمبی تھی۔
13. سو اس نے مسکن کو سو ہاتھ لمبا ناپا اور الگ جگہ اور عمارت اس کی دےواروں سمیت سو ہاتھ لمبی تھی۔
14. نیز مسکن کے سامنے کی اور اس مشری جانب کی الگ جگہ کی چو ڑائی سو ہاتھ تھی۔
15. اور الگ جگہ کے سامنے کی عمارت کی لمبائی کو جو اس کے پیچھے تھی اور اس کی جانب کے برآمدے اس طرف سے اور اس طرف سے اور اندر کی طرف ہیکل کو اور صحن کی ڈیوڑھیوں کو اس نے سو ہاتھ ناپا ۔
16. ا ٓستانوں اور جھروکوں اور گردا گرد کے برآمدوں کو جو سِہ منزلہ اور آستانوں کے مقابل تھے اور چاروں طرف سے لکڑکی کے مڑھے ہوئے تھے اور زمین سے کھڑکیوں تک اور کھڑکیا ں بھی مڑھی ہوئی تھی۔
17. دروازہ کے اوپر تک اور اندرونی گھر تک اور اس کے باہر بھی چاروں طرف کی دےوار تک گھر کے اندر سب ٹھیک اندازہ سے تھے ۔
18. اور کروبی اور کھجور بنے تھے اور ایک کھجور دو کروبیوں کے بیچ میں تھا اور ہر ایک کروبی کے دو چہرے تھے۔
19. چنانچہ ایک طرف انسان کا چہرہ کھجور کی طرف اور دوسری طرف جوان شیر ببر کا چہرہ بھی کھجور کی طرف تھا ۔ گھر کی چاروں طرف اسی طرح کا کام تھا ۔
20. زمین سے دروازے کے اوپر تک اور ہیکل کی دےوار پر کروبی اور کھجور بنے تھے ۔
21. اور ہیکل کے دروازے کے ستون چہار غوشہ تھے اور مقدس کے سامنے کی صورت بھی اسی طرح کی تھی ۔
22. مذبح لکڑی کا تھا۔ اس کی اونچائی تےن ہاتھ اور لمبائی دو ہاتھ تھی اور اس کے کو نے اور اس کی کرسی اور اس کی دےواریں لکڑی کی تھیں ۔ اور اس نے مجھ سے کہا یہ خداوند کے حضور کی میز ہے ۔
23. اور ہیکل اور مقدس کے دو دو دروازے تھے
24. اور دروازوں کے دو دو پلے تھے جو مڑ سکتے تھے۔دو پلے ایک دروازے کے لئے اور دو دوسرے کے لئے ۔
25. اور ان پر یعنی ہیکل کے دروازوں پر کروبی اور کھجور بنے تھے جےسے کہ دےواروں پر بنے تھے ۔ اور باہر کی ڈیوڑھی کے رخ پر تختہ بندی تھی۔
26. اور ڈیوڑھی کی اندرونی اور بیرونی جانب پہلو میں جھروکے اور کھجور کے درخت بنے تھے اور ہیکل کے پہلو کے حجروں اور تختہ بندی کی یہی صورت تھی۔
کل 48 ابواب, معلوم ہوا باب 41 / 48
1 اور وہ مجھے ہیکل میں لایا اور ستو نو ں کو ناپا ۔چھ ہاتھ کی چو ڑائی ایک طرف اور چھ ہاتھ کی دوسری طرف ۔ یہی خیمہ کی چو ڑائی تھی ۔ 2 اور دروازا کی چوڑائی دس ہاتھ اور اسکا ایک پہلو پانچ ہاتھ کا اور دوسرا بھی پانچ ہاتھ کا تھا اور اس نے اسکی لمبائی چالیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ ناپی ۔ 3 تب وہ اندر گےا اور دروازہ کے ہر ستون کو دو ہاتھ ناپا اور دروازہ کو چھ ہاتھ اور دروازہ کی چوڑائی چھ ہاتھ تھی۔ 4 اور اس نے ہیکل کے سامنے کی لمبائی کو بیس ہاتھ اور چو ڑائی کو بےس ہاتھ ناپا اور مجھ سے کہا کہ یہی پاک ترین مقام ہے ۔ 5 اور اس نے مسکن کی دےوار چھ ہاتھ ناپی اور پہلو کے ہر ایک حجرہ کی چوڑائی مسکن کے گِردا گرد چار ہاتھ تھی۔ 6 اور پہلو کے حجرے سِہ منزلہ تھے۔ حجرے اوپر حجرہ قطار میں تےس اور وہ اس دیوار میں جو مسکن کے ارد گرد کے حجروں کے لئے تھی داخل کئے گئے تھے تا کہ مضبوط ہوں لیکن وہ مسکن کی دیوار سے ملے ہوئے نہ تھے ۔ 7 اور وہ پہلو پر کے حجرے اوپر تک چاروں طرف زیادہ وسیع ہو تے جاتے تھے کیو نکہ مسکن گردا گرد سے اونچا ہاتا چلا جاتا تھا ۔ مسکن کی چوڑائی اوپر تک برابر تھی اور اوپر کے حجروں کا راستہ درمیانی حجروں کے بیچ سے تھا ۔ 8 اور میں نے مسکن کی چاروں طرف اونچا چبو ترا دےکھا۔ پہلو کے حجروں کی بنیاد چھ بڑے ہاتھ کے اوپر سر کنڈے کی تھی ۔ 9 اور پہلو کے حجروں کی بیرونی دےوار کی چوڑائی پانچ ہاتھ تھی ۔ اور جو جگہ باقی بچی وہ مسکن کے پہلو کے حجروں کے درمیان تھی ۔ 10 اور حجروں کے درمیان مسکن کی چاروں طرف گردا گرد بیس ہاتھ کا فاصلہ تھا۔ 11 اور پہلو کے حجروں کے دروازے اس خالی جگہ کی طرف تھے ۔ ایک دروازہ شمال کی طرف اور ایک جنوب کی طرف اور خالی جگہ کی لمبائی چاروں طرف پانچ ہاتھ تھی ۔ 12 اور وہ عمارت جو الگ جگہ کے سامنے مغرب کی طرف اسکی چوڑائی ستر ہاتھ تھی اور اس عمارت کی دےوار چاروں طرف پانچ ہاتھ موٹی اور نوے ہاتھ لمبی تھی۔ 13 سو اس نے مسکن کو سو ہاتھ لمبا ناپا اور الگ جگہ اور عمارت اس کی دےواروں سمیت سو ہاتھ لمبی تھی۔ 14 نیز مسکن کے سامنے کی اور اس مشری جانب کی الگ جگہ کی چو ڑائی سو ہاتھ تھی۔ 15 اور الگ جگہ کے سامنے کی عمارت کی لمبائی کو جو اس کے پیچھے تھی اور اس کی جانب کے برآمدے اس طرف سے اور اس طرف سے اور اندر کی طرف ہیکل کو اور صحن کی ڈیوڑھیوں کو اس نے سو ہاتھ ناپا ۔ 16 ا ٓستانوں اور جھروکوں اور گردا گرد کے برآمدوں کو جو سِہ منزلہ اور آستانوں کے مقابل تھے اور چاروں طرف سے لکڑکی کے مڑھے ہوئے تھے اور زمین سے کھڑکیوں تک اور کھڑکیا ں بھی مڑھی ہوئی تھی۔ 17 دروازہ کے اوپر تک اور اندرونی گھر تک اور اس کے باہر بھی چاروں طرف کی دےوار تک گھر کے اندر سب ٹھیک اندازہ سے تھے ۔ 18 اور کروبی اور کھجور بنے تھے اور ایک کھجور دو کروبیوں کے بیچ میں تھا اور ہر ایک کروبی کے دو چہرے تھے۔ 19 چنانچہ ایک طرف انسان کا چہرہ کھجور کی طرف اور دوسری طرف جوان شیر ببر کا چہرہ بھی کھجور کی طرف تھا ۔ گھر کی چاروں طرف اسی طرح کا کام تھا ۔ 20 زمین سے دروازے کے اوپر تک اور ہیکل کی دےوار پر کروبی اور کھجور بنے تھے ۔ 21 اور ہیکل کے دروازے کے ستون چہار غوشہ تھے اور مقدس کے سامنے کی صورت بھی اسی طرح کی تھی ۔ 22 مذبح لکڑی کا تھا۔ اس کی اونچائی تےن ہاتھ اور لمبائی دو ہاتھ تھی اور اس کے کو نے اور اس کی کرسی اور اس کی دےواریں لکڑی کی تھیں ۔ اور اس نے مجھ سے کہا یہ خداوند کے حضور کی میز ہے ۔ 23 اور ہیکل اور مقدس کے دو دو دروازے تھے 24 اور دروازوں کے دو دو پلے تھے جو مڑ سکتے تھے۔دو پلے ایک دروازے کے لئے اور دو دوسرے کے لئے ۔ 25 اور ان پر یعنی ہیکل کے دروازوں پر کروبی اور کھجور بنے تھے جےسے کہ دےواروں پر بنے تھے ۔ اور باہر کی ڈیوڑھی کے رخ پر تختہ بندی تھی۔ 26 اور ڈیوڑھی کی اندرونی اور بیرونی جانب پہلو میں جھروکے اور کھجور کے درخت بنے تھے اور ہیکل کے پہلو کے حجروں اور تختہ بندی کی یہی صورت تھی۔
کل 48 ابواب, معلوم ہوا باب 41 / 48
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References