زبُور باب 114
1 جب اِسراؔئیل مصؔر سے نکل آیا یعنی یعؔقوُب کا گھرانا اجنبی زُبان قوم میں سے
2 تو یہوُؔداہ اُسکا مقدِس اور اِسرائؔیل اُسکی مملکت ٹھہرا۔
3 یہ دیکھتے ہی سُمندر بھاگا۔ یؔردن پیچھے ہٹ گیا۔
4 پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلے پہاڑیاں بھیڑ کے بچوں کی طرح کوُدیں۔
5 اَے سُمندر! تجھے کیا ہُؤا کہ تُو بھاگتا ہے؟ اَے یرؔدن! تجھے کیا ہُؤا کہ تُو پیچھے ہٹتا ہے؟
4