حزقی ایل باب 12
16 لیکن میں ان میں سے بعض کو تلوار اور کال سے اور وبا سے بچا رکھوں گا تاکہ وہ قوموں کے درمیان جہاں کہیں جائیں اپنے تمام نفرتی کاموں کو بیان کریں اور وہ معلوم کریں گے کہ میں خداوند ہوں۔
17 اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا۔
18 کہ اے آدمزاد ! تو تھرتھراتے ہوئے روٹی کھا اور کانپتے ہوئے اور فکر مندی سے پانی پی۔
19 اور اس ملک کے لوگوں سے کہہ کہ خداوند خدا یروشلیم اور ملک اسرائیل کے باشندوں کے حق میں یوں فرماتا ہے کہ وہ فکرمندی سے روٹی کھائیں گے اور پریشانی سے پانی پئیں گے تاکہ اس کے باشندوں کی ستمگری کے سبب سے ملک اپنی معموری سے خالی ہو جائے۔
9