یُوحنّا ۳ باب 1
7 کِیُونکہ وہ اُس نام کی خاطِر نِکلے ہیں اور غَیر قَوموں سے کُچھ نہِیں لیتے۔
8 پَس اَیسوں کی خاطِرداری کرنا ہم پر فرض ہے تاکہ ہم بھی حق کی تائِید میں اُن کے ہمخِدمت ہوں۔
9 مَیں نے کلِیسیا کو کُچھ لِکھا تھا مگر دِیُترفیس جو اُن میں بڑا بننا چاہتا ہے ہمیں قُبُول نہِیں کرتا۔
10 پَس جب مَیں آؤں گا تو اُس کے کاموں کو جو وہ کر رہا ہے یاد دِلاؤں گا کہ ہمارے حق میں بُری باتیں بکتا ہے اور اِن پر قناعت نہ کر کے خُود بھی بھائِیوں کو قُبُول نہِیں کرتا اور جو قُبُول کرنا چاہتے ہیں اُن کو بھی منع کرتا ہے اور کلِیسیا سے نِکال دیتا ہے۔