Urdu بائبل
۔توارِیخ ۲ کل 36 ابواب
۔توارِیخ ۲
۔توارِیخ ۲ باب 27
۔توارِیخ ۲ باب 27
1 یُوتام پچیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس یروشلیم میں سلطنت کی۔اُس کی ماں کا نام یرُوسہ تھاجو صدُدق کی بیٹی تھی۔
2 اور اُس نے وہی جو خُداوند کی نظر میں درست ہے ٹھیک ایسا ہی کیا جیسا اُس کے باپ عُزیاہ نے کیا تھا مگر وہ خُداوند کی ہیکل میں نہ گُھسا پر لوگ گناہ کرتے ہی رہے ۔
3 اور اُس نے خُداوند کے گھر کا بالائی دروازہ بنایا او ر عوفل کی دیوار پر اُس بُہت کُچھ تعمیر کیا۔
۔توارِیخ ۲ باب 27
4 اور یہوداہ کے کوہستانی مُلک میں اُس نے شہر تعمیر کیے اور جنگلوں میں قلعے اور بُرج بنوائے۔
5 وہ بنی عمون کے بادشاہ سے بھی لڑا اور اُن پر غالب ہوا اور اُسی سال بنی عمون نے ایک سَو قنطار چاندی اور دس ہزار کُر گیہوں اور دس ہزار کُر جَو اُسے دئے اور اُتنا ہی بنی عمون نے دوسرے اور تیسرے برس بھی اُسے دیا۔
6 سو یُوتام زبردست ہوگیا کیونکہ اُس نے خُداوند اپنے خُدا کے آگے اپنی راہیں درست کی تھیں۔
۔توارِیخ ۲ باب 27
7 اور یُوتام کے باقی کام اور اُس کی سب لڑائیاں اور اُس کے طور طریقے اسرائیل اور یہوداہ کے بادشاہوں کی کتاب میں قلمبند ہیں۔
8 وہ پچیس برس کا تھا جب سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس یروشلیم میں سلطنت کی۔
9 اور یُوتام اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤد کے شہر میں دفن کیا اور اُس کا بیٹا آخز اُس کی جگہ بادشاہ ہوا۔