urdu بائبل
زبُور total 150 ابواب
زبُور
زبُور باب 112
زبُور باب 112
1. خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے۔ اور اُسکے حُکموں میں خوُب مسرور رہتا ہے۔
2. اُسکی نسل زمین پر زورآور ہو گی۔ راستبازوں کی اولاد مُبارِک ہو گی۔
3. ما ل و دولت اُسکے گھر میں ہے۔ اور اُسکی صداقت ابد تک قائم ہے۔
4. راستبازوں کے لئے تاریکی میں نُور چمکتا ہے۔وہ رحیم و کریم اور صادق ہے۔
5. رحمدل اور قرض دینے والا آدمی سعادتمند ہے۔ وہ اپنا کاروبار راستی سے کریگا۔
6. اُسے کبھی جُنبش نہ ہو گی۔ صادق کی یادگار ہمیشہ رہیگی۔
زبُور باب 112
7. وہ بُری خبر سے نہ ڈریگا۔ خُداوند پر توکل کرنے سے اُسکا دل قائم ہے۔
8. اُسکا دِل برقرار ہے۔ وہ ڈرنے کا نہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے مُخالفوں کو دیکھ لیگا۔
9. اُس نے بانٹا اور محتاجوں کو دیا۔ اُسکی صداقت ہمیشہ قائم رہیگی۔ اُسکا سینگ عزت کے ساتھ بُلند کیا جائیگا۔
10. شریر یہ دیکھیگا اور کُڑھیگا۔ وہ دانت پیسیگا اور گھُلیگا۔ شریر کی مُراد نابود ہو گی۔